اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کےپہلے تاریخی دورہ پاکستان کے امکانات روشن

اس وقت پاکستان جو قدرتی مائع گیس (ایل این جی) درآمد کرتا ہے اسے بھی اسی پائپ لائن کے ذریعے درآمد کیا جاسکے گا

شیعیت نیوز:روس اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون میں پیش رفت، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کےپہلے تاریخی دورہ پاکستان کے امکانات روشن۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور ماسکو کے درمیان گزشتہ ہفتے ہونے والے گیس پائپ لائن معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے پہلے دورہ پاکستان کی امیدیں پیدا ہوچلی ہیں۔

نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن جسے اب پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کا نام دیا گیا ہے سرد جنگ کے خاتمے کے بعد یہ دونوں ملکوں کے درمیان پہلا بڑا مشترکہ منصوبہ ہے اور سیاسی ماہرین کو امید ہے کہ اس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی پی کے مقابل الیکشن لڑنےکی سزا، ایم ڈبلیوایم یوتھ کے 5کارکن بھائیوں پر مقدمہ درج ،2گرفتار

اس معاہدے پر پہلی بار سن 2015 میں دستخط ہوئے تھے تاہم اس وقت روسی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے اس 1122 کلومیٹر طویل پائپ لائن منصوبے پر پیش رفت نہیں ہوسکی تھی، تاہم دونوں ممالک نے ان تمام رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے بالآخر ایک نئے ترمیمی معاہدے پر گزشتہ ہفتے دستخط کردیئے ہیں جس کے تحت اس منصوبے میں 74 فیصد حصہ پاکستان کا ہوگا۔ اس 2 ارب 25 کروڑ ڈالر مالیت منصوبے کی تکمیل کے بعد پنجاب میں گیس کی قلت پر قابو میں مدد ملے گی۔

اس وقت پاکستان جو قدرتی مائع گیس (ایل این جی) درآمد کرتا ہے اسے بھی اسی پائپ لائن کے ذریعے درآمد کیا جاسکے گا، جس سے اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔اعلیٰ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے روسی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کوششیں کی جارہی ہیں اور اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے دورے کی باضابطہ دعوت بھی روسی صدر کو بھجوادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل اور ایمازون نے امریکہ سے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا

سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ روسی صدر چاہتے تھے کہ وہ پاکستان کا دورہ ایسے موقع پر کریں جب کوئی بڑا معاشی منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان شروع ہو اور اب اس گیس پائپ لائن معاہدے کے بعد انھیں یہ موقع فراہم ہوگیا ہے اور ان کے دورے کے امکانات قوی ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ اس گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح صدر پوتن کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button