اہم ترین خبریںپاکستان

سعودی نواز تکفیری وہابی دہشت گردوں کا بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ 4، شہید 8زخمی

اس سے قبل 5 مئی کو ضلع ژوب میں افغانستان سے دہشت گردوں کے حملے میں فرنٹیئر کور کے 4 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔

شیعیت نیوز: سعودی نواز تکفیری وہابی دہشت گردوں کا سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں پر وار ، بلوچستان میں ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کے حملے میں 4 سکیورٹی اہلکارشہید 8 شدید زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں 2 حملوں میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 4 اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں حملے پیر کی رات ہوئے اور ایک واقعے میں کم از کم 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

کوئٹہ میں پیر اسمٰعیل زیارت کے قریب ایک ایف سی چوکی کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو کچھ دیر تک جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں: مذمتی قراردادیں وبیانات خوش آئند، عملی اقدامات کے بغیر کشمیری وفلسطینی مظلوموں کو حق ملنا ممکن نہیں ، علامہ ساجد نقوی

آئی ایس پی آر کے مطابق اس واقعے میں 4 سے 5 دہشت گرد مار گئے جبکہ 7 سے 8 زخمی ہوگئے اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایف سی کے 4 جوان شہید ہوگئے اور 6 اہلکار زخمی ہوئے۔

دوسرے واقعے میں دہشت گردوں نے تربت کے مقام پر ایک دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد سے ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس سے 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ’ریاست مخالف قوتوں اور ایچ آئی اے کے حمایت یافتہ عناصر کی جانب سے اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے بلوچستان میں امن و خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کیا جاسکتا‘۔

اس حوالے سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز خون اور جانوں کی قیمت پر بھی دشمنوں کے مذموم عزائم کو غیر مؤثر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امام خمینیؒ کی عالمی انقلابی تحریک مستقبل کے عالمی اسلامی انقلاب کی نوید سنا رہی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

10 مئی کو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مَرگت کوئلے کی کان کے قریب دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں ایف سی کے 3 اہلکا شہید اور ایک زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے قبل 5 مئی کو ضلع ژوب میں افغانستان سے دہشت گردوں کے حملے میں فرنٹیئر کور کے 4 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔

اس ضمن میں آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاک ۔ افغان سرحد کے ساتھ سیکٹر منکزئی میں باڑ لگانے کا کام جاری تھا، جس دوران افغانستان سے دہشت گردوں نے ایف سی کے اہلکاروں پر حملہ کیا۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button