داعش دہشت گردوں کا صوبہ دیالہ اور بغداد میں سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ
شیعیت نیوز: داعش دہشت گردوں نے صوبہ دیالہ اور بغداد میں سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیا ۔
السومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق مشرقی عراق کے صوبے دیالہ میں داعش دہشت گرد گروہ کے حملے کے بعد حشد الشعبی نے اس کامقابلہ کیا جس کے نتیجے میں حشد الشعبی کے دو جوان زخمی ہو گئے۔
داعش دہشت گرد گروہ نے شمالی عراق کے الطارمیہ شہر میں عراقی فوج کی گشتی ٹیم پر بھی حملہ کیا ۔اس حملے کے بعد الطارمیہ میں داعش اور عراقی سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔
درایں اثنا عراق کے سیکورٹی انفارمیشن سینٹر نے سنیچر کو اعلان کیا ہے کہ دو علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں داعش کے بارہ دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ کچھ عراقی شہریوں کو داعش میں شامل ہونے کے لئے تیار کر رہے تھے۔
نومبر دوہزار سترہ میں داعش کی شکست کے اعلان کے باوجود اس گروہ کے باقیات عراق کے بعض علاقوں میں اب بھی موجود ہیں اور موقع ملنے پر کاروائیاں کر ڈالتے ہیں۔ داعش کی شکست کے باضابطہ اعلان کے بعد سے اب تک عراقی فورسز ملک کے مختلف صوبوں میں روپوش ہو چکے دہشت گردوں کے صفائے میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ابن زیاد کی پیروکار پنجاب پولیس کی ایک اور گھناؤنی حرکت، جھنگ کے مومنین میں اشتعال
دوسری جانب عراق میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف ایک بار پھر رضاکار فورس حشد الشعبی نے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ یہ آپریشن عراق کے صوبہ دیالہ میں شروع ہوا ہے۔
عراق کی المعلومہ ویب سائٹ کے مطابق رضاکار فورس حشد الشعبی کے کمانڈر احمد التمیمی نے اتوار کو بتایا کہ رضاکار فورس کی دو یونٹس نے دو ایکسس پر سرچ آپریشن شروع کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بعقوبہ کے 70 کیلومیٹر مشرق میں سعدیہ کے نواحی علاقے میں اور دوسرا حمرین ڈیم کے اطراف میں آپریشن شروع کیا گيا ۔
عراقی کمانڈر کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن سعدیہ علاقے میں سیکوریٹی قائم کرنے اور داعش کو اس علاقے کی زرعی زمینوں میں ہر طرح کی سرگرمی سے روکنے کے لئے انجام دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں 13 صوبوں کی سرحدوں پر عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے جوان تعینات ہیں جس سے ان علاقوں میں سیکوریٹی قائم ہونے میں بہت مدد مل رہی ہے۔







