اہم ترین خبریںیمن

سعودی عرب میں یمن کی مسلح افواج کی برق رفتار فوجی کارروائی

شیعیت نیوز: یمن کی مسلح افواج کے مرکز اطلاع رسانی نے جارح سعودی عرب میں یمن کی مسلح افواج کی برق رفتار فوجی کارروائیوں کی خبر دی ہے جس کے نتیجے میں یمن نے سعودی اتحاد کو بھاری نقصان پہنچانے کے علاوہ اس ملک کے کئی فوجی ٹھکانوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

یمن کے صوبے مآرب کے گورنر علی محمد طعیمان نے مآرب میں یمن کی مسلح افواج کے دفاعی محاذوں کا دورہ کرکے فوجی جوانوں سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے مختلف جنگی مورچوں پر مسلح افواج کو حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے یمنی فوجیوں کی شجاعت و بہادری کی قدردانی کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملکی افواج کی کامیابیوں کا مستقبل مکمل طور پر روشن ہے اور یمنی سرزمین کے دفاع میں مسلح افواج کی جدوجہد اور دفاعی حکمت عملی مکمل آزادی تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج مآرب کے بقیہ تمام علاقوں کو بھی جلد ہی جارح افواج کے غاصبانہ قبضے سے آزاد کرا لیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی مجاہدین نے سعودی عرب کی اینٹ سے اینٹ بجا دی

ادھر یمنی صوبے شبوہ کے مقامی ذرائع نے صوبے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے وابستہ فوجیوں کے درمیان مسلسل جھڑپوں کی خبر دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے وابستہ فوجیوں نے سعودی عرب سے وابستہ فوجیوں پر حملہ بول دیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ مشرقی یمن کے حضرموت علاقے میں سڑکوں اور شاہراہوں پر گاڑیوں میں سوار القاعدہ کے دہشت گردوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا کے صارفین کا کہنا ہے کہ القاعدہ کے دہشت گرد عناصر حضرموت اور المہرہ میں سعودی اتحاد کے فوجی اہلکاروں کے ساتھ تعاون و مدد کر رہے ہیں تاکہ سعودی اتحاد کے فوجی، مشرقی یمن میں اپنا مقصد حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چھے سال سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی اسّی فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔ اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button