قوم نے دشمن کو مایوس کیا، مجھے اعزاز بخشا، شامی صدر بشار اسد

29 مئی, 2021 14:54

شیعیت نیوز: شامی صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ عوام نے انتخابات میں بڑے پیمانے پر شرکت کرکے دشمنوں کی سازشوں کا ناکام بنا دیا ہے۔

شام کے صدر بشار اسد نے انتخابات میں اپنی کامیابی کے بعد ٹی وی پر قوم سے خطاب میں کہا کہ ملت شام نے ان انتخابات میں دہشت گردی اور وطن کے دشمنوں کے خلاف حقیقی انقلاب برپا کیا ہے۔

انہوں نے جمعے کی شام ٹیلویژن سے نشر ہونے والے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ انتخابات میں عوام کی شرکت، ملکی دشمنوں کے لئے بڑا چیلنج اور ان کے غرور اور تکبر کو دھول میں مٹانے والی تھی۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں تک انتخابات کا پیغام پہنچ گیا تاہم دشمن ملت شام کے اس پیغام کو جو اس نے انتخابات کے ذریعے دیا ہے نظرانداز کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ ویانا مذاکرات کے مقاصد کو مسخ کرتے ہیں، ایران

شام کے صدر نے قوم سےخطاب میں کہا کہ آپ نے تمام معیارات اور کھیل کے اصول تبدیل کر دیئے اور وطن دوستی کا نیا مفھوم رقم کیا۔

بشار اسد نے کہا کہ آپ کے ہاتھوں میرا انتخاب، میرے لئے ایک بڑا اعزاز اور شرف شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے عوام نے گزشتہ ہفتے صرف انتخابات میں شرکت اور جشن ہی نہیں منایا بلکہ ملک کے تمام دشمنوں کو اپنی طاقت و قوت دکھا دی۔

شام کے صدر نے عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے جوش و خروش سے ملک کو انرجی اور ملک کے سپاہیوں کو فتح و کامیابی کے لئے قوتِ قلب ملتی ہے۔

شامی صدر بشار اسد کا کہنا تھا کہ شام کے عوام نے ملک دوستی کا ایک بار پھر ثبوت دیا ہے اور اسی کے ساتھ ملک سے غداری بھی ایک بار پھر ثابت ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کی خدمت کے لئے میرا انتخاب، میرے لئے بڑی فخر کی بات ہے جو صرف اور صرف اس قوم کا خاصہ ہے۔

10:49 صبح اپریل 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔