دنیا

موساد کے نئے سربراہ ڈیوڈ بارنی کی شناخت

شیعیت نیوز: اسرائیلی وزیراعظم نے ڈیوڈ بارنی کو یوسی کوہن کی جگہ صیہونی خفیہ ایجنسی موساد کا سربراہ مقرر کیا ہے، بارنی کون ہے؟ صیہونی حکومت میں اس کا کیا کردار رہا ہے؟

صیہونی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب موساد کے سربراہ کی شناخت سامنے آئی ہے۔

یادرہے عبرانی میڈیا نے ماضی میں انہیں "ڈی” کے نام سے یاد کیاہے،واضح رہے کہ پیر کو موساد کے ایک تجربہ کار ایجنٹ کو اسرائیل کی انٹیلی جنس سروس کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا۔

اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس شخص کو ایران اور لبنانی حزب اللہ کے خلاف کام کرنے کے لئے افراد کو بھرتی کرنے میں مہارت حاصل ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاھو کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈیوڈ بارنی جو اس وقت موساد کے نائب سربراہ ہیں ، اگلے ماہ کے شروع میں جوزف کوہن کی جگہ لیں گے،کوہن موساد کے حصار میں پانچ سال سے زیادہ عرصے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نائیجیریا: آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کے مقدمے کی سماعت ملتوی

اس دوران وہ خلیج عرب ریاستوں کو اسرائیل سے قریب کرنے کی کوشش میں شریک رہے ہیںجس کی وجہ سے پچھلے سال متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ امن معاہدے ہوئے،تاہم بارنی جو 1996 میں موساد میں شامل ہوئے ، انہوں نے بطور کیس آفیسر خدمات انجام دیں۔

سن 2013 سے لے کر 2019 میں موساد کے دوسرے فرد کے طور پر ان کی تقرری ہوئی اوروہ اس تنظیم میں تزومیٹ یونٹ کے کمانڈر رہے ہیں جس کے بارے میں اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ وہ ایجنٹوں کی بھرتی اور ان کے انتظام پر کام کرتی ہے۔

صیہونی اخبار ہارٹیز نے اطلاع دی ہے کہ بارنی تزومیٹ یونٹ کے کمانڈر کی حیثیت سے ایران اور حزب اللہ کے خلاف افراد کو بھرتی کرنے کی موساد کی اولین ترجیحات کا ذمہ دار تھا۔

واضح رہے کہ ایران نے موساد پر جوہری سائنس دانوں اور اس کے فوجی کمانڈروں کے قتل میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ یورینیم کی افزودگی کی تنصیبات میں خلل ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button