شام کے صدارتی انتخابات میں بشار اسد 95.1 فیصد ووٹ لیکر چوتھی بار صدر منتخب

شیعیت نیوز: شام کے صدر بشار اسد صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیت گئے ہیں ۔ وہ شام کے چوتھی بار صدر منتخب ہوگئے ۔ شام کے صدارتی انتخابات میں بشار اسد نے 95.1 فیصد ووٹ حاصل کئے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر حمدہ صباغ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بشار اسد 95 اعشاریہ ایک فیصد ووٹ لے کر صدارتی انتخابات میں کامیاب ہوئے۔
شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مطابق صدارتی انتخابات میں کل 14 ملین 2 لاکھ 39 ہزار ووٹروں نے شرکت کی جس میں سے 13 ملین 5 لاکھ 40 ہزار 360 رائے دھندگان نے بشار اسد کے حق میں ووٹ دیا۔
شام کے صدارتی انتخابات کے دوسرے امیدوار محمد مرعی نے 3۔3 فیصد یعنی 470 ہزار 276 ووٹ حاصل کئے جبکہ تیسرے امیدوار عبداللہ سلوم عبداللہ 213 ہزآر اور 968 یعنی 5۔1 فیصد ووٹ حاصل کئے ۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد، کالعدم سپاہ صحابہ مسجدعلی ابن ابی طالب ؑ کی تعمیر میں رکاوٹ ، پولیس کا جانبدارانہ کردار، مومنین میں اشتعال
پارلیمنٹ کے اسپیکر حمدہ صباغ کے کہنے کے مطابق ووٹنگ کا ٹرن آوٹ 78 فیصد رہا۔
شام میں بشار اسد کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی اس ملک کے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور بشار اسد کی کامیابی کا جشن منایا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے عوام نے مختلف شہروں میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ریلیاں نکالیں اور سڑکوں پر آ کر بشار اسد کی کامیابی کا جشن منایا۔ شامی عوام کے ہاتھوں میں بشار اسد کی تصویریں اور شام کے پرچم تھے اور وہ بشار اسد کے حق میں نعرے لگا کر خوشی کا اظہار کر رہے تھے۔
یاد رہے کہ شام میں بدھ کے روز صدارتی انتخابات منعقد ہوئے۔ صدارتی انتخابات میں تین امید واروں نے حصہ لیا جن میں محمود مرعی، عبداللہ سلوم عبداللہ اور بشار اسد شامل تھے۔