انتخابات کے بارے میں مغرب کو کچھ کہنے کا حق نہیں، فیصل مقداد

27 مئی, 2021 14:35

شیعیت نیوز: شام کے وزیر حارجہ فیصل مقداد نے کہا ہے کہ ملک کے انتخابات کے بارے میں مغرب کو کچھ بولنے کا حق نہیں ہے اور شامی عوام نے انتحابات میں شرکت کر کے اس بات کا پیغام دے دیا ہے کہ وہی اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے صدارتی انتخابات نے اس بات کی نشاندہی کر دی ہے کہ شامی عوام ہی آزادانہ طور پر اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرتے ہیں اور وہ پولنگ مراکز پر جا کر اپنے فیصلے کا اعلان ووٹ ڈال کر کرتے ہیں۔

شام کے اس اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے حالیہ صدارتی انتخابات کے بارے میں بعض مغربی ملکوں نے اپنے بیانات جاری کر کے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ وہ موجودہ دنیا اور اس دنیا میں پائے جانے والے حقائق سے بہت دور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملت شام دہشت گردوں کے مقابلے میں متحد ہے، مغربی پروپیگنڈوں کی کوئی اہمیت نہیں، بشاراسد

وزیر خارجہ فیصل مقداد نے کہا کہ شام میں عوام ہی حکومت کو جواز فراہم کرتے ہیں جبکہ مسلح مخالفین نے دھونس دھمکی اور اسلحے کے بل بوتے پر کچھ لوگوں کو انتخابات میں شرکت کرنے سے روکنے کی کوشش کی ہے جس سے اس حقیقت کی عکاسی ہوتی ہے کہ ان مسلح مخالفین کا شامی عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ صرف امریکہ اور اسرائیل کی خواہشات کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

دوسری جانب شام کے مختلف علاقوں میں عوام نے اجتماع کر کے جمہوریت کا جشن منایا اور وقت پر انتخابات کے انعقاد کو اپنے ملک کی کامیابی قرار دیا ہے۔ اسی قسم کے اجتماعات دمشق کے علاوہ الرقہ اور ادلب صوبوں کے مختلف علاقوں میں بھی ہوئے جن میں عوام نے اپنے ملک میں جمہوری عمل اور صدارتی انتخات پُر امن منعقد ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

شام میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل ختم ہونے کے فورا بعد ووٹوں کی گنتی شروع کر دی گئی ہے۔

4:51 شام اپریل 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔