مشرق وسطی

ملت شام دہشت گردوں کے مقابلے میں متحد ہے، مغربی پروپیگنڈوں کی کوئی اہمیت نہیں، بشاراسد

شیعیت نیوز: شام کے صدر نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے بعد کہا کہ ملت شام دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور شام کے انتخابات کے بارے میں مغربی ممالک کے پروپیگنڈوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتی۔

رپورٹ کے مطابق دمشق کے عوام نے ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بھرپور جوش وخروش کے ساتھ غیرمعمولی طور پر بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے۔

شام میں صدارات انتخابات کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ صبح سات بجے سے شروع ہوا ۔ شام کے موجودہ صدر بشار اسد اور ان کی اہلیہ اسماء اسد نے دمشق کے مضافاتی شہر دوما میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

انہوں نے دوما شہر کے پولینگ سینٹر پر اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ شامی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور شام کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہے کہ انتخابات کے بارے میں مغربی ممالک کیا کہتے ہيں کیونکہ کے موقف اور نظریہ کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایک پیشینگوئی جو صیہونیوں کے لئے ناسور بن گئی

بشار اسد نے دوما کے ملت شام کو دہشت گردوں کے قبضے سے رہائی اور وطن واپسی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے دوما پر قبضے کے بعد اس کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کی لیکن اس شہر کے اکثر باشندے حکومت کے ساتھ رابطے میں تھے۔

انہوں نے کہا کہ دوما اور الغوطہ کے عوام نے شامی فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کی اور شہادت کا نذرانہ پیش کیا۔

صدر بشار اسد نے کہا کہ ہمارا دورہ دوما ، اور انتخابات میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ شام کا کوئی علاقہ کسی دوسرے علاقے یا کوئی قبیلہ کسی دوسرے قبیلے کے خلاف برسر پیکار نہیں ہے۔

شام کے صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کا سلسلہ بدھ کو صبح سات بجے ہی شروع ہوگیا تھا۔ صدارتی انتخابات میں بشار اسد سمیت تین امیدوارمیدان ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button