اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غرب اردن میں شہید فلسطینی سپرد خاک، جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

شیعیت نیوز: فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے شہید فلسطینی کو گذشتہ روزاس کے آبائی علاقے رام اللہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہید فلسطینی احمد جمیل فہد کا جسد خاکی الامعری پناہ گزین کیمپ لایا گیا جہاں سے اسے آبائی علاقے البیرہ منتقل کیا گیا۔ شہید فلسطینی کےجنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقعے پر سخت جذباتی اور رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔ مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق منگل کے روز اسرائیلی فوجیوں کی کمانڈو یونٹ کے اہلکاروں نے ایک خفیہ آپریشن کے دوران غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ جام شہادت نوش کرگیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج کے خفیہ یونٹ’مستعربین‘ کے اہلکاروں نے رام اللہ کے قریب البیرہ کے مقام پر ام شرایط کالونی میں گھس کر فلسطینی نوجوان احمد جمیل فہد کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ موقعے پر ہی شہید ہوگیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ احمد جمیل کو گولیاں مار کر شدید زخمی کیا گیا اور اس کے بعد اسے سڑک پر زخمی حالت میں پھینک دیا گیا۔ امدادی کارکنوں اور فلسطینیوں نے شدید زخمی فلسطینی کے قریب جانے کی کوشش کی مگر قابض فوج نے انہیں اس کے پاس نہ جانےدیا۔

بعد ازاں جام شہادت نوش کیے جانے کے بعد اس کا جسد خاکی الامعری پناہ گزین کیمپ کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں الہی وعدہ پورا ہوا اب یمن میں ہوگا، ایرانی کمانڈر جنرل فدوی کا بڑا بیان

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی کمانڈو یونٹ کے اہلکاروں گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے علاقے برطعہ میں ایک فلسطینی شہری اور اس کے بیٹے کو اغوا کرلیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوجیوں نے سبزی منڈی میں کام کرنے والے فلسطینی خالد السعدی اور نمر کو اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی کئی خفیہ یونٹیں اور فورسز قائم ہیں۔ ان کے کئی نام ہیں۔ ایک یونٹ کو ڈیتھ اسکواڈ کا نام دیا جاتا ہےکہ ایک یونٹ ’مستعربون‘ کہلاتی ہے۔ اسرائیلی فوج کی یہ خفیہ یونٹ دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے سول کپڑوں یا عرب شہریوں کے روپ میں کام کرتی ہے۔

اس یونٹ کے اہلکار فلسطینی مظاہرین میں فلسطینیوں کا بھیس بدل کر جاسوسی کرتے ہیں۔ ایسے عناصر عربی بولتے، عرب شہریوں کا لباس پہنتےہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button