ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی لبنانی مزاحمت اور آزادی کی عید پر مبارکباد

شیعیت نیوز: ایرانی صدر حسن روحانی نے صیہونی چنگل سے جنوبی لبنانی مزاحمت کی سالگرہ کے موقع پر لبنانی حکومت اور قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
حسن روحانی نے بروز منگل لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف لبنانی مزاحمت کی فتح کی برسی کے موقع پر لبنانی عوام اور حکومت کو ایک پیغام میں مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے بتایا صیہونی حکومت کی بنیاد جو جارحیت ہے، نے ظاہر کیا کہ جارحین کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ قوم کی مزاحمت ہے۔
ایرانی صدر مملکت نے اپنے لبنانی ہم منصب کو اپنے ایک پیغام میں لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف لبنانی عوام کی مزاحمت کی فتح کی برسی کے موقع پر اپنے لبنانی ہم منصب میشل عون کو ایک پیغام میں مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران گزشتہ سالوں کی طرح لبنانی عوام اور حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور کثیر الجہتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے لبنانی عوام اور حکومت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرکے اس ملک کے صدر کی کامیابی کے لیے دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کی یمن پر جارحیت، الحدیدہ میں 120 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے لبنان کی مزاحمتی جماعت حزب اللہ کے سیکریٹری ’’سید حسن نصراللہ‘‘ اور لبنان کی قائم مقام وزیر خارجہ ’’زینہ عکر‘‘ کو اپنے علیحدہ پیغامات میں مزاحمت اور آزادی کی عید پر مبارکباد پیش کی۔
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےبدھ کے روز اپنے علیحدہ پیغامات میں حسن نصراللہ اور ’’زینہ عکر‘‘ کو صیہونی جارحیت پسندوں سے لبنان کے جنوبی علاقوں کو آزاد کرنے کی برسی پر مبارکباد دی۔
انہون نے لبنانی قوم ، حکومت اور فوج اور لبنانی مزاحمت کی یکجہتی اور اسٹریٹجک اتحاد کو صہیونی دشمن کے خلاف فتوحات کا رمز قرار دیتے ہوئے ذکر کرتے ہوئے لبنانی حکومت اور قوم اور شہداء کے اہل خانہ کے لیے وقار ، سربلندی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔