ایران

ناجائز صیہونی ریاست کی شکست اور تباہی اور زیادہ واضح ہوگئی ہے، ایرانی اسپیکر

شیعیت نیوز: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ناجائز صیہونی ریاست کے خام خیالی جن میں آئرن گنبد کے ناقابل تسخیر ہونے کا دعویٰ شامل ہے، سب پر واضح ہوگیا ہے اور آج صیہونیوں کی شکست اور تباہی اور زیادہ واضح ہوگئی۔

ان خیالات کا اظہار محمد باقر قالیباف نے بروز پیر کو اسلامی ریاستوں کی کمیٹی برائے فلسطینی امور کے چوتھے ہنگامی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ناجائز صیہونی ریاست کےخلاف 12 روزہ جنگ کے دوران، فلسطینی عوام کی فتح پر فلسطینی قوم، ساری حریت پسندوں اور مسجد الاقصی کی حمایت کرنے والی مسلم قوموں کو مبارکباد دی۔

قالیباف نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ہم نے ناجائز صیہونی ریاست کی جانب سے فلسطینی عوام کیخلاف سنگین جرائم کا مشادہ کیا اور یہ ایک ایسے وقت ہے جب کچھ عرب ممالک نے اس ناجائز ریاست سے اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کا اقدام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں فلسطینی مزاحمت کی فتح ونصرت سے فائدہ اٹھایا جائے، عراقی وزیر خارجہ

انہوں نے مزید کہا کہ سات دہائیوں سے زائد فلسطینی سرزمین کے خلاف صیہونیوں کی جارحیت، نہتے شہریوں کا قتل عام، لاکھوں فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین ہی سے بے دخل ہونا، مقبوضہ فلسطینی علاقوں خصوصا القدس کی اسلامی، ثقافتی اور آبادیاتی شناخت کو تبدیل کرنے کے لئے ایک بامقصد پالیسی کے ڈیزائن اور اس پر عمل درآمد، مسجد اقصیٰ میں اسلامی تہذیب کے مظہروں اور غزہ کی پٹی کے معاشی محاصرے پر حملہ اور لوگوں کو بنیادی ضروریات سے محروم رکھنا یہ سب کے سب، اس جعلی ریاست سی تعلقات کو معمول پر لانے کے غلط نقطہ نظر کا واضح جواب ہے۔

قالیباف نے کہا کہ فلسطین میں حالیہ تبدیلیوں نے صیہونی جبر اور قبضے سے نمٹنے کیلئے اسلامی ممالک کے اتحاد اور تعاون کی ضرورت پر روشنی ڈالی ہے اور ایک بار پھر یہ ظاہر کیا ہے کہ فلسطین عالم اسلام کا حصہ ہے اور ہمارا اسلامی غیرت ان مظلوم لوگوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔

ایرانی اسپیکر نے اس بات پر زور دیا کہ ایران فلسطینی عوام کے ارمانوں کی بدستور حمایت کرتا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button