عراق

غزہ میں فلسطینی مزاحمت کی فتح ونصرت سے فائدہ اٹھایا جائے، عراقی وزیر خارجہ

شیعیت نیوز: عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی شاندار فتح ونصرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے سیاسی طور پر موثر اور فعال بنایا جائے۔

بغداد میں اپنے فلسطینی ہم منصب ریاض المالکی کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں‌ نے کہا کہ عراق کی حکومت اور عوام فلسطینی قوم اور قضیہ فلسطین کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ فلسطینیوں کی وحدت کی بات کی ہے۔ فلسطینیوں کو آپس میں مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا، فلسطینی قوم اور قضیہ فلسطین کی تقویت کے لیے فلسطینی قوتوں کی صف بندی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں حاصل ہونے والی فتح ونصرت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ہم اس حوالے سے آنے والے مہینوں میں بھی فلسطینی حکام کے ساتھ ملاقاتیں جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : تلہ الفرنسیہ میں فدائی حملے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی، فلسطینی نوجوان شہید

دوسری جانب جنت البقیع میں ائمہ اطہار ع کے روضوں کے انہدام کی مناسبت سے عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں عزاداری کے پروگراموں کا انعقاد کیا گیا جس میں آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے بھی شرکت کی۔

عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے دفتر میں ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی خاصی تعداد موجود تھی۔

جنت البقیع مدینہ منورہ کا ایک قدیم اور اہم قبرستان ہے جس میں آل نبی، ا‏ٓئمہ اطہار علیھم السلام کے روضوں کو آل سعود کی جابر حکومت کئی بار شہید کر چکی ہے۔

جنت البقیع کو ایک بار اٹھارہ سو چھے عیسوی میں اور ایک بار انیس سو چھبیس میں منہدم کیا گیا۔ جنت البقیع کو پہلی بار آل سعود کی حکومت کی مدد سے وہابیت کے پیروؤں نے منہدم کیا اور دوسری مرتبہ وہابیت کے سیاسی سرپرست ملک عبدالعزیز نے منہدم کرایا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button