اہم ترین خبریںیمن

صیہونی دشمن کو مستقبل میں مزید شکستوں کا منھ دیکھنا پڑے گا، بدر الدین الحوثی

شیعیت نیوز: صیہونی دشمن کو مستقبل میں مزید شکستوں کا منھ دیکھنا پڑے گا، یہ بات یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے سربراہ بدر الدین الحوثی نے کہی۔

سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے اتوار کی شام اپنے ایک خطاب میں کہا کہ اس وقت یمن کو اُس جارحیت کا سامنا ہے جس کی نگرانی امریکہ کر رہا ہے اور اس کا نقشہ غاصب صیہونی حکومت اور برطانیہ نے مل کر تیار کیا جسے انکے نمکخوار عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔

الحوثی کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم پر جاری صیہونی جارحیت اور اسکے مظالم، خود صیہونی دشمن کے زوال کو رقم کریں گے۔

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے سربراہ نے مزید کہا کہ فلسطینی استقامت اور صیہونی دشمن کی حالیہ معرکہ آرائی کا ایک اچھا نتیجہ یہ سامنے آیا کہ صیہونیوں کے خلاف ہونے والی جد وجہد میں ایک نئی جان پڑ گئی اور یہ فلسطینی بھائیوں کی آپسی ہماہنگی اور اتحاد و ہمدلی کے ذریعے ہی ممکن ہو پایا۔

یہ بھی پڑھیں : جماعت اسلامی کا تاریخی فلسطین مارچ،کراچی کی فضاء لبیک یا اقصیٰ اور لبیک یا غزہ کےنعروں سے گونج اٹھی

سید عبد الملک نے کہا کہ سامراج کی کوشش یہ ہے کہ خود ساختہ صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ دوستی پر عرب اور اسلامی ممالک کو آمادہ کر کے فلسطین کی طرف سے توجہ ہٹا دی جائے مگر اقوام عالم کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو کر فلسطین کی دلیر اور شجاع قوم کی پشت پناہی کریں۔

یمن کی قومی حکومت کے سربراہ نے صاف لفظوں میں کہا کہ آخری اور نہائی کامیابی حاصل ہونے تک صیہونی دشمن کو مستقبل میں مزید شکستوں اور ناکامیوں کا منھ دیکھنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : بحرین میں الفداء اسکوائر کے شہداء اور آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے

دوسری جانب سعودی جارح اتحاد نے یمنی عوام کیلئے ایندھن کے حامل 5 بحری جہازوں کو روک دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل آئل کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان جہازوں کو اقوام متحدہ نے پرمیشن دیا تھا اور سعودی جارح اتحاد کی جانب سے ایندھن کے حامل ان 5 بحری جہازوں کو روکنے کا اقدام عالمی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

سعودی اتحاد اس قسم کے غیر قانونی اقدامات کے ذریعے یمن میں بھوک مری پھیلانے کے ساتھ ساتھ یمنی عوام پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کے لئے اس قسم کے شیطانی منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔

سعودی اتحاد اب تک بارہا یمنی عوام کے لئے طبی وسائل، غذائی اشیا، دوائیں اور تیل لے جا رہے بحری جہازوں کو روک کر انہیں اپنے اختیار میں لے چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button