مشرق وسطی

بحرین میں الفداء اسکوائر کے شہداء اور آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے

شیعیت نیوز: بحرین کے عوام نے الفداء اسکوائر کے شہداء کی برسی کے موقع پر آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے کئے۔

بحرینی مظاہرین نے الفداء اسکوائر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور بحرین کی تحریک اسلامی کے رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے لبیک یا فقیہ آیت اللہ قاسم کے نعرے لگائے اور کہا کی کہ اگر زمانہ پلٹ جائے پھر بھی ہم آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت جاری رکھیں گے اور الفداء اسکوائر پر اکٹھا ہوں گے جہاں آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت نے عوام پر گولیاں چلائی تھیں۔

الفدا اسکوائر کے شہدا نے مئی دو ہزار سترہ میں جب آل خلیفہ حکومت کے کارندے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کےگھر میں گھس کر انہیں گرفتار کرنا چاہتے تھے، سیکورٹی اہلکاروں کا بھرپور مقابلہ کیا تھا اور سیکورٹی اہلکاروں نے ان پر فائرنگ کر دی تھی۔ اس واقعے میں دسیوں بحرینی نوجوانوں زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : بیت المقدس کی آزادی نزدیک ہے، شیخ نعیم قاسم کا اہم انٹرویو

واضح رہے کہ بحرینی عوام اپنے ملک میں جمہوری حکومت کی تشکیل، انصاف کے قیام اور امتیازی سلوک کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بحرین کی ڈکٹیٹر اور خاندانی حکومت اب تک دسیوں بحرینی مظاہرین کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کر چکی ہے۔

بحرین کی ڈکٹیٹر و موروثی آل خلیفہ حکومت اب تک مظاہرہ کرنے والے سیکڑوں بحرینیوں کی شہریت بھی چھین چکی ہے جبکہ اب بھی بڑی تعداد میں بحرینی نوجوان آل خلیفہ کے عقوبت خانوں میں قید ہیں جہاں انہیں بہیمانہ اور غیر انسانی ایذاؤں کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ بحرین کے عوام مئی 2017 میں اس وقت جب آل خلیفہ کی سکیورٹی فورسز آیت الله شیخ عیسی قاسم کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر حملہ کرنے والی تھی سکیورٹی اہلکاروں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ڈٹ گئے اور سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم سے کم 3 بحرینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

بحرین میں چودہ فروری دوہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں ۔ بحرینی عوام ملک میں عدل و انصاف کے قیام ، امتیازی سلوک کے خاتمے اور جمہوری حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button