اہم ترین خبریںدنیامقبوضہ فلسطین

ٹرمپ کا غزہ پر بیان: صیہونی جنگی قیدیوں کے لواحقین میں شدید تشویش

امریکی صدر نے غزہ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی قیدیوں کے اعداد و شمار میں تضاد پیش کیا

شیعیت نیوز : صیہونی میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران غزہ میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں مظلوم فلسطینی عوام کی وحشیانہ نسل کشی کی حمایت کرتے ہوئے ایک متضاد بیان دیا، جس سے اسرائیلی جنگی قیدیوں کے لواحقین کی تشویش میں اضافہ ہوا۔

صحافیوں کے سوال کے جواب میں ٹرمپ نے ابتدا میں کہا کہ غزہ میں 32 اسرائیلی قیدی ہلاک ہوئے، پھر کہا کہ شاید 38 قیدی ہلاک ہوئے اور آخر میں بیان دیا کہ تقریباً 40 اسرائیلی قیدی ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی سنائپرز کی کاری ضرب، شمالی غزہ میں اسرائیلی فوجی شدید زخمی

امریکی صدر نے صیہونی جنگی قیدیوں کے زندہ ہونے کے امکان پر دعویٰ کیا کہ غزہ میں بیس سے کم اسرائیلی قیدی زندہ ہیں۔ ان کے اس بیان نے صیہونی جنگی قیدیوں کے لواحقین میں شدید تشویش پیدا کی ہے، جو مسلسل مظاہرے کر کے جنگ بند کرنے اور جنگی قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

صیہونی میڈیا کے مطابق، ٹرمپ کے بیان میں تضاد اور غیر یقینی اعداد و شمار نے لواحقین کی برہمی کو بڑھا دیا ہے، اور آج ایک بار پھر وہ جنگی قیدیوں کی رہائی کے لیے مظاہرے کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے پہلے بھی ایک امریکی نیوز سائٹ "ڈیلی کالر” کے ساتھ گفتگو میں صیہونی جنگی قیدیوں کی طرف سے بے اعتنائی ظاہر کی اور کہا کہ اسرائیلی حکومت کو غزہ کی جنگ آخر تک جاری رکھنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button