علامہ راجہ ناصر عباس کا شاعرِ اہلبیت زوار حسین بسمل کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
شیعیت نیوز : چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ معروف شاعر اہلبیت زوار حسین بسمل کے انتقال پُرملال پر ان کے خانوادۂ گرامی اور آپ سے وابستہ تمام افراد کو دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔ آپ نے اپنی پوری زندگی مداحیِ آلِ رسول علیہم السلام میں گزاری ہے۔
مرحوم نے منقبت و شاعری کے ذریعے عشقِ اہلِ بیتؑ کی خوشبو ساری زندگی بکھیرتے رہے۔ ان کی مدح سرائی اور عقیدت کے نغمے ہمیشہ محبین کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : القسام نے غزہ میں صہیونی قیدیوں کی تصاویر شائع کر دیں، موت کے خطرات کا انتباہ
علامہ ناصر عباس جعفری نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ خداوند متعال صدقۂ چہاردہ معصومینؑ کے وسیلے سے مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ اَللّٰہُمَّ آمین۔







