اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطینی سنائپرز کی کاری ضرب، شمالی غزہ میں اسرائیلی فوجی شدید زخمی

شیخ رضوان محلہ جھڑپوں کی آماجگاہ بن گیا، صہیونی فوج دباؤ میں

شیعیت نیوز : صہیونی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ فلسطینی مزاحمتی نشانہ بازوں کی فائرنگ سے اسرائیلی فوج کا ایک اہلکار شمالی غزہ میں زخمی ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ آج صبح محلے شیخ رضوان میں پیش آیا، جہاں مزاحمتی سنائپرز نے صہیونی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔ زخمی ہونے والا اہلکار اسرائیلی فوج کے 401 بریگیڈ سے تعلق رکھتا ہے۔

اسرائیلی فوجی ذرائع نے بتایا کہ زخمی سپاہی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا تاریخی کارنامہ: فری اسٹائل اور گریکو رومن دونوں ٹیمیں بیک وقت عالمی چیمپئن

صہیونی میڈیا نے مزید کہا کہ غزہ میں حالیہ جھڑپوں کے دوران زخمی ہونے والے متعدد فوجیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے مقبوضہ علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق شیخ رضوان محلہ گزشتہ کئی روز سے شدید جھڑپوں کا مرکز بنا ہوا ہے اور فلسطینی مزاحمتی گروہ صہیونی فوج پر کاری ضربیں لگا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button