اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

القسام نے غزہ میں صہیونی قیدیوں کی تصاویر شائع کر دیں، موت کے خطرات کا انتباہ

نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی اور غزہ پر حملے سے قیدیوں کی جان کو شدید خطرہ، القسام کا بیان

شیعیت نیوز : تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے بروز ہفتہ غزہ میں صہیونی قیدیوں کی تصاویر شائع کی ہیں۔

القسام نے صیہونی قیدیوں کی الوداعی تصاویر شائع کرنے کے بعد واضح کیا کہ نیتن یاہو کی جنگ بندی کو قبول کرنے میں ہٹ دھرمی، غزہ پر حملے اور اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زامیر کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ قیدیوں کو موت کے قریب لے جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کا غزہ پر بیان: صیہونی جنگی قیدیوں کے لواحقین میں شدید تشویش

میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زامیر نے ابتدا میں نیتن یاہو کے غزہ پر حملے کے منصوبے کی مخالفت کی تھی، تاہم بعد میں کابینہ کے دباؤ پر وہ حملے پر رضامند ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button