مصر کا صحرائے سینا میں اسرائیل کے خلاف فوجی تعیناتی کا فیصلہ
غزہ کے عوام کی جبری بے دخلی روکنے کے لیے مصر کا سخت پیغام

شیعیت نیوز : مصر نے فلسطین کے مقبوضہ سرحدی علاقوں کے قریب مختلف حالات کا سامنا کرنے کے لیے اپنی فوجی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔
عرب میڈیا نے ایک اعلیٰ مصری فوجی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ مصر کو خدشہ ہے کہ غزہ پر جاری جنگ کے دوران اسرائیل نہ صرف فلسطینی باشندوں کو اپنی سرزمین سے باہر نکالنے کی کوشش کرے گا بلکہ ممکنہ طور پر مصر کی سرحدی حدود میں بھی کارروائی کر سکتا ہے۔
عہدیدار کے مطابق مصری فوج اس وقت اس سناریو کے لیے تیاری کر رہی ہے اور 72 گھنٹوں کے اندر اپنے مخصوص علاقوں میں تعینات ہو کر صحرائے سینا میں بھاری فوجی اور عسکری ساز و سامان بڑھا دے گی۔
یہ بھی پڑھیں : قم میں مجلس وحدت المسلمین کی جہادِ تبیین نشست، “دین اور اخلاق کا رابطہ” موضوعِ بحث
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ مصر کا مقصد اپنی فوجی طاقت کا مظاہرہ کرکے اسرائیل کو اس بات سے باز رکھنا ہے کہ وہ غزہ کے عوام کو جبراً بے دخل کرے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی ذرائع ابلاغ بھی خبردار کر چکے ہیں کہ حالات سنگین ہونے کی صورت میں مصر اور اسرائیل کے درمیان براہ راست تصادم کا امکان بڑھ سکتا ہے۔