دنیا

افغان فوج کی کارروائی میں دو سینئر طالبان کمانڈر ہلاک

شیعیت نیوز: افغان فوج کی کارروائی میں دو سینئر طالبان کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ ہرات کے ضلع شینڈنڈ میں فوج کی کارروائی کے دوران دو طالبان کمانڈر کو ہلاک کیا گیا ہے۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق آپریشن میں طالبان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور فوجی سازوسامان برآمد ہوا ہے۔

درایں اثنا صوبہ وردک سے افغان ممبر پارلیمنٹ مہدی راسخ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے جلریز ضلع میں فوج اور طالبان کے درمیان دو روز سے جاری جنگ میں طالبان نے چالیس افغان فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونیوں کی رسوا کن شکست کے بعد بھی امریکی صدر جوبائیڈن ان کی حمایت میں آگے آگے

دوسری طرف مشرقی افغانستان کے صوبہ غزنی کے ضلع خواجہ عمری کے گورنر بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہوگئے ہیں ۔

افغان نیوز ایجنسی آوا نے رپورٹ دی ہے کہ صوبہ غزنی کی صوبائی کونسل کے رکن حسن رضا یوسفی نے کہا ہے کہ خواجہ عمری کے گورنر احمد ضیا یعقوبی اور ان کا محافظ گاڑی کے راستے میں ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

درایں اثنا صوبہ غزنی کے ضلع ناھور کے گورنر طاہر زاہدی نے کہا ہے کہ اس ضلع میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دوافغان شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او پاکستان کا 49 واں یوم تاسیس 22 مئی کو تزک و احتشام کے ساتھ منایا جارہا ہے

دوسری جانب افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے جمعے کے روز ایک بیان میں بیرونی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں دہشت گردی کے خطرے کے بارے میں کہا ہے کہ افغانستان کی سیکورٹی فورسز اس قسم کے خطرات سے نمٹنے کی توانائی رکھتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ افغان مسلح افواج اور سیکورٹی فورسز اپنے ملک میں قیام امن اور اس کا تحفظ کرنے نیز تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

افغان صدر نے ایک اور بیان میں کہا کہ اس کے باوجود کہ طالبان نے اب تک مذاکرات میں لچک نہیں دکھائی تاہم افغان حکومت اور عوام اپنے ملک میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button