ایران

ایران میں اسرائیل کی شکست اور فلسطینیوں کی کامیابی کا جشن

شیعیت نیوز: ایران کے دارالحکومت تہران کے فلسطین اسکوائر میں اسرائیل کی شکست اور فلسطینیوں کی کامیابی کا جشن شایان شان طریقے سے منایا گیا۔ دوسری طرف ایرانی وزارت خارجہ نے فلسطین میں مزاحمتی فرنٹ کی فتح کو مبارکباد دی۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی 11 روزہ جارحیت کے خاتمے، اسرائیل کی شکست اور فلسطینیوں کی کامیابی کا جشن شایان شان طریقے سے منایا گیا جس میں مختلف شعبہ ھای زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اس موقع پر فلسطینیوں اور استقامتی محاذ کے حق میں اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔

فلسطینیوں کی کامیابی کے جشن کے پروگرام میں شعراء نے شعر پیش کئے اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ غزہ پر قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی 11 روزہ جارحیت کے نتیجے میں 243 فلسطینی شہید ہوئے کہ جن میں 69 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ایک ہزار 910 افراد زخمی ہوئے اور عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران فلسطینیوں کی کامیابی میں برابر کا شریک ہے۔ زیاد النخالہ

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے خلاف مزاحمت اور فلسطینی عوام خصوصا غزہ کے بہادر اور صبر پسند عوام کی مزاحمت کی تعریف کرتے ہوئے بیت المقدس کے قابض حکومت پر فتح پر فلسطینی عوام کو مبارکباد پیش کی۔

ایرانی وزارت خارجہ گزشتہ روز اپنے جاری کردہ ایک بیان میں غزہ اور فلسطین کے شہدا کی یاد دلانے کے ساتھ ساتھ فلسطینی عوام کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ فلسطینی عوام کی فاتح مزاحمت نے کچھ عرب ممالک کی طرف سے صہیونی کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے شرمناک عمل کی ناکامی کو واضح طور پر ظاہر کیااور اسی وجہ سے یہ توقع کی جارہی ہے کہ یہ ممالک فلسطینی عوام کی مزاحمت اور القدس کی آزادی خواہش کا احترام کرتے ہوئے اپنی غلط پالیسیوں پر نظر ثانی کریں۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کا ۱۲ روزہ مقاومت میں شاندار کامیابی پر ملت فلسطین اور امت مسلمہ کے نام تہنیتی پیغام

وزارت خارجہ نے رہائشی علاقوں پر حملہ کرنے اور بے دفاع فلسطینیوں کے قتل میں صیہونی حکومت کی طرف سے کیے جانے والے خوفناک جرائم کا حوالہ دیتے ہوئے اس جرائم میں ملوث اسرائیلی حکام کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

اس بیان نے ایران کی وزارت خارجہ کی وزارت نے اسرائیلی جارحیت اور حملوں کے روکنے کے لئے فلسطینی عوام کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور فلسطینی عزم کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس بیان میں آیا ہے کہ ایران فلسطینی عوام کو کسی بھی انسانی امداد بھیجنے اور سہولیات کی فراہمی پر تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button