فلسطینی سیف القدس آپریشن نے صیہونی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، انصار اللہ

شیعیت نیوز: یمنی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اپنے ایک پیغام میں غاصب صیہونی دشمن کے مقابلے سیف القدس آپریشن میں حاصل ہونے والی فتح پر فلسطینی قوم و مزاحمتی محاذ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری ہونے والے پیغام میں محمد عبدالسلام نے لکھا کہ ہم فلسطینی قوم اور اس کے مزاحمتی محاذ کو غاصب صیہونی حکومت کے خلاف سیف القدس آپریشن میں فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ مکمل طور پر عبرت پر مشتمل مرحلہ اختتام کو پہنچ چکا ہے جبکہ امت مسلمہ کو چاہئے کہ وہ اس جدوجہد کو عظیم تر اور بڑی کامیابیوں کے حصول کی تیاری کے لئے مدنظر رکھے۔
یہ بھی پڑھیں : معرکہ سیف القدس نے ثابت کردیا کہ مسجد اقصیٰ ہماری اور القدس سرخ لکیر ہے، اسماعیل ھنیہ
محمد عبدالسلام نے لکھا کہ فلسطینی قوم اور اس کے دلیر مزاحمتی محاذ نے اللہ تعالیٰ کی مدد کے ساتھ انتہائی طاقتور طریقے سے فائر کھول کر غاصب صیہونی حکومت کو فرار پر مجبور کر دیا۔
انہوں نے لکھا کہ سیف القدس لڑائی نے دیواروں کے نگہبان (فلسطینی مزاحمتی محاذ کے خلاف صیہونی آپریشن کا نام) کے وجود کو خطرے میں ڈال کر طاقت کے توازن کو قدس و مسجد اقصی کے حق میں بدل دیا ہے جبکہ یہ عظیم تبدیلی مستقبل قریب میں بڑی کامیابی کا موجب بنے گی۔
انصار اللہ یمن کے ترجمان نے لکھا کہ ایک عرصے کے بعد جب دنیا نے منہ موڑ لیا تو سیف القدس مزاحمتی آپریشن نے آگے بڑھ کر اس قوم کی امنگوں کو سہارا دیا جس کا ’’راکٹ انتفاضہ‘‘ کڑکتی بجلی کے مانند تھا جس نے غاصب صیہونی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر کے رکھ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عراقی فوج کے ہاتھوں داعش کے 2 سرکردہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا
محمد عبدالسلام نے لکھا کہ فلسطینی راکٹ انتفاضہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے والے ممالک کے منہ پر طمانچہ اور ان کے منصوبوں کو مٹی میں ملا دینے کا باعث تھا۔
انہوں نے فلسطینی قوم کی امنگوں کے دوبارہ زندہ ہو جانے پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالی کے اذن سے قابض قوتیں زوال کا شکار ہو چکی ہیں۔