دنیا

اقوام متحدہ کاصیہونیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے ایک بیان میں صیہونی حکومت اور فلسطینی استقامتی گروہوں کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کے اداروں کی فوری و پائیدار تعمیر نو کے لئے ایک منظم اور بھرپور پیکج تیار کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر تعاون کرنا چاہئے ۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے غزہ کو خودمختار فلسطینی مملکت کا اٹوٹ حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اختلافات کو ختم کرنے والی حقیقی جنگ بندی کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : عرب ممالک اسرائیلی حکومت سے کب تک ڈرتے رہیں گے؟ سید مقتدی صدر

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی قیادت کی ذمےداری ہے کہ جنگ کے بنیادی اسباب پر غور کے لیے بات چیت کریں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت جنگ بندی کے قوانین کی خلاف ورزی سے باز رہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزی، مسجد اقصی میں اسرائیلی فوجی داخل

درایں اثنا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ جوزف بورل نے بھی صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ پٹی میں فلسطینی استقامتی گروہوں کے ساتھ یکطرفہ جنگ بندی قبول کرنے کا خیرمقدم کیا ہے ۔

مغربی ایشیا کے امور میں روس کے صدرمیخائیل بوگدانف نے بھی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ٹیلی فونی گفتگو میں غزہ کے علاقے میں فلسطینی استقامتی گروہوں اور صیہونی حکومت کے درمیان سیز فائر کا خیرمقدم کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button