فلسطینی عوام کو ہماری حمایت کی سخت ضرورت ہے، مولانا سید کلب جواد

شیعیت نیوز: مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاج کرنا ہم پر فرض ہے۔اس لئے ہمیں چاہئے کہ فلسطین کی مظلوم عوام کےحق میں اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف ہر ممکنہ طریقے سے احتجاج کریں۔آج فلسطینی عوام کو ہماری حمایت کی سخت ضرورت ہے ۔
مظلوم فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے مجلس علمائے ہندکے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ گذشتہ دو ہفتوں سے اسرائیل مسلسل نہتی مظلوم فلسطینی عوام پر وحشیانہ بمباری کررہا ہے جس میں سیکڑوں افراد مارے جا چکے ہیں۔ اسرائیلی دہشت گرد فوج نے رہائشی علاقوں کو اپنا ہدف قرار دیا جس میں معصوم بچے،عورتیں ,اور دوسرے شہری مارے جارہے ہیں۔عمارتیں زمیں دوز ہوچکی ہیں شہر تباہ کردئے گئے ہیں اور مظلوموں کی چیخ و پکار سے فلسطین کی فضا گونج رہی ہے۔
مولانا نے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے جس کی اپنی کوئی زمین نہیں۔اسرائیل عالمی دہشت گردی کی ماں ہے جس کا وجود دہشت گردی کی بنیاد پر ہی قائم ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دشمن کے ساتھ جنگ کا نیا مرحلہ شروع ہوگیا ہے! جنرل قاآنی کا القسام کے کمانڈر کے نام خط
مولانا سید کلب جواد نقوی نے مزید کہا کہ اب فلسطین اپنے دفاع پر قادرہے اور اسکی دفاعی قوت نے دشمن کے ہوش اڑا دئے ہیں ۔اسرائیل ان کے جذبہ مقاومت و شہادت سے خوف زدہ ہے اور اسکا آئرن ڈوم نامی دفاعی سسٹم فیل ہوچکا ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہےکہ اسرائیل ناقابل شکست نہیں ہے۔اس سے پہلے بھی لبنان میں وہ ذلت آمیز شکست سے دوچار ہوا ہے اور انشاء اللہ اس یک طرفہ جنگ میں بھی وہ شکست کا منہ دیکھے گا۔
مولانا نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاج کرنا ہم پر فرض ہے۔اس لئےہمیں چاہئے کہ فلسطین کی مظلوم عوام کےحق میں اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف ہر ممکنہ طریقے سے احتجاج کریں۔آج فلسطینی عوام کو ہماری حمایت کی سخت ضرورت ہے ۔
مولانا نےان مسلمان ممالک کی بھی مذمت کی جواب تک استعماری طاقتوں کےدبائو میں فلسطین کی حمایت کے لئے صرف زبانی دعوے کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نام حماس کے سربراہ کا ایک اور خط
انہوں نے اقوام متحدہ کے منافقانہ کردار کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ استعمار کا آلہ کار ہے جس نے کبھی مظلوموں کی عملی حمایت نہیں کی۔اس لئے ہمیں اقوام متحدہ سے کوئی توقع نہیں ہے کیونکہ اس نےکبھی کسی مسئلے کو حل نہیں کیا۔
مولانا سید کلب جواد نےاقوام متحدہ کے ورچول اجلاس میں بھارت کے ذریعہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت کی ہے ،ہمیں امید ہے کہ ہمارا ملک بھارت آگے بھی اسی طرح مظلوم فلسطین کی حمایت کرے گا اور ظالم اسرائیل کے خلاف رہے گا۔