مشرق وسطی

122 علمائے بحرین کا ملت فلسطین اور بیت المقدس کی حمایت کا اعلان

علمائے بحرین نے’’قومی وقار‘‘ کے عنوان سے ایک بیانیہ صادر کر کے ملت فلسطین اور قدس شریف سے اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

شیعیت نیوز: 122 علمائے بحرین نے ایک بیانیہ صادر کر کے ملت فلسطین اور بیت المقدس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

علمائے بحرین نے’’قومی وقار‘‘ کے عنوان سے ایک بیانیہ صادر کر کے ملت فلسطین اور قدس شریف سے اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اس بیانیے کا متن اس طرح ہے:

یہ بھی پڑھیں : غزہ پٹی پر اسرائیلی بربریت گیارہویں روز بھی جاری، 242 فلسطینی شہید

بسم اللہ الرحمن الرحیم

’’قومی وقار‘‘

صیہونی دشمن نے ملت فلسطین کو دو راہے پر کھڑا کردیا ہے

یا عزت و سربلندی اور آزادی یا سر تسلیم خم اور ذلت ورسوائی۔

لیکن غیرت مند مجاہدین اور بہادر امت غاصب صیہونیوں کے مقابلے میں ہرگز ذلت و رسوائی کو قبول نہیں کرے گی۔

ہمارا دین اسلام ہے اور ہماری تاریخ جانفشانیوں سے بھری پڑی ہے اور ہماری امت عزت و عظمت کے علاوہ کسی دوسری چیز کو قبول نہیں کرتی۔

تمام امت بیت المقدس اور اس کی مزاحمت میں متحد ہے اور یہ مزاحمت مقدسات کے دفاع اور امت کی عزت و سربلندی کے لئے ہے اور اس مزاحمت نے اسرائیلی دشمن کے مقابلے میں بہت خوبصورت داستان رقم کی ہے۔

فتح اور کامرانی مجاہدین مزاحمت کا مقدر ہے اور قاتل جرائم پیشہ صیہونیوں اور اس کے حامیوں کے لئے ننگ و عار اور شکست کے سوا کچھ نہیں ہے۔

ہم سرزمین بحران سے میدان جہاد و کارزار میں دشمن سے لڑنے والوں پر درود و سلام بھیجتے ہیں۔ ہم مجاہدین پر فخر کرتے ہیں اور ان کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

خداوندعالم شہداء پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، ان کی مغفرت کرے اور زخمیوں کو شفا اور سلامتی عطا فرمائے۔

اے اہلیانِ فلسطین! صبر کرو، خدا آپ کے ساتھ ہے۔ وہ تمہارا یار و مددگار ہے اور تمہارے اور اس امت کے صیہونی دشمن کو نابود کرنے والا ہے۔

 وَلَیَنصُرَنَّ اللَّهُ مَن یَنصُرُهُ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِیٌّ عَزِیزٌ

اس بیانیہ میں دستخط کرنے والے علمائے بحرین کے نام مندرجہ ذیل ہیں:

122 بحرینی علماء کا بیت المقدس کی حمایت کا اعلان

متعلقہ مضامین

Back to top button