اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ پٹی پر اسرائیلی بربریت گیارہویں روز بھی جاری، 242 فلسطینی شہید

شیعیت نیوز: غزہ پٹی اور مغربی کنارے میں اسرائیل کی جارحیت گیارہویں روز بھی جاری ہے اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں اب تک 242 افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں 67 بچے اور 36 خواتین بھی شامل ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید افراد میں 36 خواتین بھی شامل ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے مزید کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کاروائیوں میں 4 بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی شہید اور 1108 زخمی ہوئے۔ غزہ میں شہداء کی تعداد 1500 سے زائد ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی فنڈڈ العربیہ چینل اسرائیل کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے، فلسطینی وزارت داخلہ

اسرائیلی افواج نے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی رہنماں کی جانب سے کی جانے والی اپیلوں و درخواستوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں زمینی و فضائی حملوں حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 242 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔

دوسری جانب فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے گذشتہ 10 روز سے قیامت برپا کررکھی ہے۔ قابض صیہونی فوج نے 10 روز میں 1615 فضائی حملے کیے ہیں جن میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں وزاراطلاعات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر جنگی طیاروں، ڈرون طیاروں، توپ خانے اور جنگی کشتیوں سے حملے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم اسرائیلی تاریخ کی بدترین شکست کے دوچار ہورہے ہیں، صیہونی تجزیہ کار کا اعتراف

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی پر حملوں کے لیے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا استعمال کیا اور میزائل حملوں کے ذریعے کثیر منزلہ عمارتوں کو نشانہ بنا کرانہیں مسمار کردیا گیا۔ اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں 60 ہزار فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ایک رات میں اسرائیلی فوج نے غزہ میں مختلف مقامات پر 165 فضائی اور زمینی حملے کیے۔ حملوں میں غزہ کے مغرب، مشرق اور شمالی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کرکے 343 اعشاریہ 8 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے جب کہ براہ راست ہونے والے معاشی نقصان کا تخمینہ 67 ملین ڈالرلگایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button