ایران

ایران کے دارالحکومت تہران میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ

شیعیت نیوز: تہران میں عوام نے مظاہرہ کرکے فلسطینیوں کی حمایت اور فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی اور غاصب صیہونی حکومت سے اپنی نفرت کا اعلان کیا ہے۔

بدھ کی شام ہونے والے اس مظاہرے میں عوام کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے حصہ لیا ۔

مظاہرین امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا کے غاصب صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں سے اپنی شدید نفرت کا اعلان کیا ۔

تہران میں انجام پانے والے اس مظاہرے کے شرکاء نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی اور حماس اور جہاد اسلامی فلسطین سمیت سبھی استقامتی فلسطینی تنظیموں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔

مظاہرین نے عالمی اداروں سے غزہ اور غرب اردن پر وحشیانہ حملے اور بے گناہ فلسطینی عوام کے قتل عام کا سلسلہ فوری طور پر بند کرانے کا مطالبہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ان دنوں دنیا بھر میں غاصب صیہونی حکومت کی مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کئے جارہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ہم سب فلسطینی ہیں، اسرائیل دائمی شکست سے دوچار ہوچکا ہے، سربراہ جنرل حسین سلامی

دوسری جانب ایران کے آئمہ جمعہ نے مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا اولین مسئلہ قرار دیتے ہوئے عالم اسلام سے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔

عالم اسلام کے آئمہ جمعہ کے نام لکھے گئے کھلے خط میں ایران کے آئمہ جمعہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ عرب ملکوں کے تعلقات کی بحالی نے، غاصب صیہونی حکومت کو مزید تحفظ فراہم کیا ہے۔

مظلوم فلسطینیوں کے خلاف اس کے ظالمانہ اقدامات میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔

ایران کے آئمہ جمعہ نے اپنے کھلے خط میں یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ بلاشبہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا اولین مسئلہ ہے اور ایران کے عوام، مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں پیش پیش ہیں۔

اس خط میں واضح کیا گیا ہے کہ بیت المقدس اور سرزمین فلسطین کی آزادی کے لیے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button