دنیا

تل ابیب سے بڑے پیمانے پر صیہونیوں کا غرب اردن کی جانب فرار

شیعیت نیوز: فلسطین کی استقامتی تحریک حماس کے میزائلوں کے خوف سے تل ابیب میں بسائے گئے صیہونی وہاں سے غرب اردن کی جانب فرار کر رہے ہیں۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں بسائے گئے صیہونی استقامتی تحریک حماس کے حملوں کے خوف کے مارے وہاں سے گروہ در گروہ غرب اردن کی جانب بھاگ رہے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونیوں نے بیت حورون ، جفعات زئیف اور دیگر صیہونی بستیوں میں کرائے کے مکانات لے رکھے ہیں ۔

صیہونیوں نے حماس کے میزائلوں کے خوف سے حملے کے چند روز پہلے سے ہی تل ابیب سے فرار کرنا شروع کردیا تھا اور اس وقت ہر جگہ خوف و ہراس چھایا ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا اسرائیل کے ہاتھ گائیڈڈ میزائلوں کی فروخت چونکا دینے والا فعل ہے، الہان عمر

القسام بریگیڈ نے تل ابیب کو دھمکی دی ہے کہ اگر غزہ میں رہائشی علاقوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رہا تو تل ابیب پر بھی میزائل برسائے جائیں گے۔

حماس فوجی بازو القسام بریگیڈ نے اب تک سدیروت کالونی پر سیکڑوں میزائل فائر کئے ہیں ۔ تحریک جہاد اسلامی کے فوجی بازو سرایا القدس نے بھی عسقلان صیہونی بستیوں کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی سے اسدود شہر پر راکٹ حملوں میں اضافہ کیا ہے۔ یہ رکٹ حملے فلسطینی شہریوں کے قتل عام اور اسرائیلی فوج کی وحشیانہ دہشت گردی کا جواب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی ریڈ کریسنٹ کمیٹی کی غزہ کو 100 ڈالر پر مشتمل طبی ساز و سامان کی فراہمی

دوسری جانب اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے یہودی کالونیوں پر 70 راکٹ داغے ہیں۔

اسرائیلی ذرائع کے مطابق غزہ کی پٹی سے جنوبی فلسطین کے علاقوں بالخصوص عسقلان پر تازہ راکٹ داغے گئے ہیں۔

عبرانی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں نے چند گھنٹوں کےدوران کم سے کم 70 راکٹ داغے۔غزہ سے راکٹ حملوں کے بعد سدیروت یہودی کالونی میں خطرے کے سائرن بجائےگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button