مشرق وسطی

اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس طلب

شیعیت نیوز: مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم ’’ او آئی سی‘‘ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز ہونے اس اجلاس میں تمام رکن ملکوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم کی جانب سے طلب کیے جانے والے ہنگامی اجلاس میں اسرائیلی بربریت اور فلسطین کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : او آئی سی اور سعودی فوجی اتحاد کو فلسطین میں اسرائیلی ظلم وستم نظر نہیں آرہا ، سربراہ پاکستان سنی تحریک

واضح رہے کہ جمعۃ الوداع کے روز سے خود ساختہ اسرائیلی ریاست کی سفاک فوج، فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے، صیہونی فورسز نے مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں کو منتشر کرنے کے لیے بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا جس میں بچوں اور خواتین سمیت سیکڑوں افراد شہید و زخمی اور گرفتار ہوئے۔

خیال رہے اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی میں واقع القدس اور شیخ جراح میں فلسطینی شہری آبادی پر فضائی بمباری کی جبکہ گزشتہ چار روز میں اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 150 تک پہنچ گئی ہے، شہدا میں ایک بڑی تعداد معصوم بچوں اور خواتین کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی جانب سے کل ملک بھرمیں یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان

اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 600 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے جن میں سے کئی ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بینکوں ، گھروں اور بلند و بالا عمارتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ عید کے روز بھی اسرائیلی فورسز نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے رہائشی والے علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button