آئی ایس او پاکستان نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کےخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف آج ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔ آئی ایس او کے ترجمان کے مطابق لاہور میں آج بروز بدھ 12 مئی کو شام لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہو گا جس میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ پھیل گئی،اسرائیلیوں کی چیخیں نکل گئیں،مجاہدین نے3روز میں کتنے میزائل فائر کیئے جان کہ حیران رہ جائیں
آئی ایس او کے ترجمان کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں پر جارحیت کرکے اپنے پاوں پر کلہاڑی ماری ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ اسرائیل کے ناجائز وجود کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطین اسرائیل جنگ ، پاکستان کس جانب کھڑا ہے؟؟ وزیر اعظم عمران خان نے بتادیا
انہوں نے پاکستانی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وزیراعظم کھل کر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کریں، کسی مصلحت پوشی کا شکار نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام غیور عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اسرائیل کی نابودی تک ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کرکے اسرائیل سے اپنی برات کا اظہار کریں۔







