اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

جنگ پھیل گئی،اسرائیلیوں کی چیخیں نکل گئیں،مجاہدین نے3روز میں کتنے میزائل فائر کیئے جان کہ حیران رہ جائیں

میڈیا ذرائع پر فوج کی کڑی نگرانی کے سبب صیہونیوں کو ہونے والے جانی یا مالی نقصان سے متعلق خبریں بہت ہی کم منظر عام پر لائی جاتی ہیں۔

شیعیت نیوز: جنگ پھیل گئی ہے ، فلسطینی مجاہدین نے 1000 سے زائد راکٹ حملے کرکے اسرائیلیوں کی چیخیں نکلوادی ہیں،اطلاعات کے مطابق تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج صبح 100 راکٹ تل ابیب سمیت مختلف شہروں میں صیہونی ٹھکانوں پر فائر کئے گئے ہیں۔

اپنی بے بسی کا رونا روتے ہوئے اسرائیلی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حالیہ تین روز کے دوران مقبوضہ فلسطین پر 1000 راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔

جہاد اسلامی تنظیم کی فوجی شاخ السرایا القدس نے آج بدھ کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے تل ابیب، عسقلان، بئرالسبع اور سدیروت میں واقع صیہونی ٹھکانوں پر 100 ميزائیل داغے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امام جمعہ بلتستان شیخ حسن جعفری سے صوبائی وزراء کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

بیان میں کہا گیا ہے کہ سرایا القدس کی جانب سے یہ اقدام غزہ کے رہائشی علاقوں پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب القسام بریگيڈ نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں پر آج صبح 210 راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔میڈیا ذرائع پر فوج کی کڑی نگرانی کے سبب صیہونیوں کو ہونے والے جانی یا مالی نقصان سے متعلق خبریں بہت ہی کم منظر عام پر لائی جاتی ہیں۔

تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فلسطینی جہادی تنظیموں کے حملوں میں اسرائیل شدید مالی و جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ جیسے جیسے وقت گذرے گا اصل تعداد سامنے آجائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button