سعودی عرب

پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادار کرسکتے ہیں، بن فرحان السعود

شیعیت نیوز: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے یہ بات پاکستان ٹیلی ویژن کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔ انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر کافی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  مسجد اقصیٰ اور افغانستان میں تعلیمی ادارے پر حملہ، امت مسلمہ کو صیہونیت اور دہشتگردی کےخلاف متحد ہونا ہوگا، علامہ ساجد نقوی

پاکستان اور بھارت کے مابین اکثر خراب تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی کی بحالی اور نفاذ کو سراہا، انہوں نے اس پیش رفت کو ’’درست سمت میں شاندار اقدام‘‘ قرار دیا۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے امریکہ میں تعینات سفیر نے حال ہی میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ان کے ملک نے ایل او سی پر جنگ بندی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : مذاکرات کے ذریعے فلسطین کو آزاد نہیں کرایا جاسکتا، شہید سلیمانی کی بیٹی

يوسف العتيبۃ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ جنگ بندی، سفارتی بحالی اور تعلقات صحت مندانہ سطح پر واپس لانے کا سبب بنے گی۔

ویڈیو لنک کے ذریعے انٹرویو دیتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ بن فرحان السعود نے وزیراعظم کے دورہ سعودیہ کو ’’باہمی تعلقات کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کے حامل دوروں میں سے ایک‘‘ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب کا دورہ باہمی تعلقات کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وزیراعظم کا یہ دورہ شاندار ہے اور اس میں بہت سے امور طے پائے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button