اہم ترین خبریںدنیا

امریکی وسعودی نواز داعش کا سید الشہداء ؑ اسکول پر حملہ،40 شیعہ ہزارہ طالبات شہید

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل کے علاقے دشت بارچی کے سید الشہدا اسکول پر اس وقت راکٹ حملہ کیا گیا جب طلبات چھٹی کے بعد باہر نکل رہی تھیں۔ پچاس کے قریب زخمی طالبات کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

شیعیت نیوز: امریکی وسعودی نواز عالمی وہابی دہشت گرد گروہ داعش نے بربریت کی انتہا کردی ، افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک اسکول پر تین راکٹ داغ دیئے، جس کے نتیجے میں 38طالبات سمیت 40 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل کے علاقے دشت بارچی کے سید الشہدا اسکول پر اس وقت راکٹ حملہ کیا گیا جب طلبات چھٹی کے بعد باہر نکل رہی تھیں۔ پچاس کے قریب زخمی طالبات کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جبری گمشدگیوں کا ظالمانہ سلسلہ نہ تھم سکا، واہ کینٹ کےحساس علاقے سے ایک اور شیعہ عزادار لاپتہ

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یکے بعد دیگرے تین راکٹ اسکول کی عمارت سے ٹکرائے۔بظاہر کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ واضح رہے کہ یہ علاقہ افغانستان کےشیعہ ہزارہ قبائل کی اکثریت پر مشتمل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button