دنیا

دنیا کے مختلف ممالک میں خود جوش طریقے سے عالمی یوم القدس کی ریلیاں اور اجتماعات

شیعیت نیوز: دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی خود جوش طریقے اور کورونا پروٹوکول کی پاسداری کے ساتھ عالمی یوم القدس کی ریلیاں نکالی گئیں ۔

ایران کے دارالحکومت تہران کے فلسطین اسکوائر پر کورونا کے طبی پروٹوکول کو مد نظر رکھتے ہوئے لوگوں نے خود جوش طریقے سے عالمی یوم القدس کی ریلی نکالی اور اجتماع کیا۔

اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے امریکہ و اسرائیل کے پرچم نذر آتش کئے اور فلسطین نیز حزب اللہ کے پرچم لہراتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت سے اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار کیا۔

کورونا کے پھیلاؤ اور اسلامی تبلیغات کی کوآرڈینیشن کونسل کے اعلان کے مطابق اس سال عالی یوم القدس کے جلوس اور ریلیاں نہیں نکالی گئیں اور صرف آنلائن تحریک چلائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں القدس کی ریلی پر سعودی اتحاد کا فضائی حملہ، متعدد شہید و زخمی

دوسری جانب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے یوم القدس کے موقع پر کہا ہے کہ انتفاضہ اور فلسطینی استقامت ہرگز نہیں رکے گی۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں یوم القدس کو یوم اللہ سے تعبیر کیا اور مسئلہ فلسطین کے حل اور صیہونی حکومت کے سرطانی غدے کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کے لئے مسلمان اقوام کے عزم و ارادے کی علامت قرار دیا۔

بحرین کے بھی مختلف علاقوں میں بحرینی عوام نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کئے اور صیہونی حکومت سے نفرت و بیزاری کا اظہار کیا۔

عراقی عوام نے بھی اپنی ریلیوں میں فلسطینیوں سے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔ عراق سے موصولہ خبروں کے مطابق کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے حرم کے باہر بڑی تعداد میں عراقی شہریوں نے اجتماع کرکے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کیا۔

دنیا کے بیشتر ماہرین و مبصرین کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو فروغ دینے اور اس تحریک کو بیدار رکھنے نیز پروان چڑھانے میں ایران کا بنیادی کردار بالکل نمایاں رہا ہے جس کی بنا پر فلسطین کی تحریک مسلسل آگے بڑھتی رہی ہے ۔

پاکستان سے بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ یوم القدس کی مناسبت پر ریلی کا احتمام کیا گیا ، ریلی کے شرکاء نے امریکہ و اسرائیل کے پرچم نذر آتش کئے اور غاصب صیہونی حکومت سے اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button