جبری گمشدگیوں کا ظالمانہ سلسلہ نہ تھم سکا، واہ کینٹ کےحساس علاقے سے ایک اور شیعہ عزادار لاپتہ

08 مئی, 2021 00:10

شیعیت نیوز: وطن عزیز میں ریاستی اداروں کے ہاتھوں شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیوں کا ظالمانہ سلسلہ نہ تھم سکا، واہ کینٹ کےحساس علاقے سے ایک اور شیعہ عزادار نوازش عباس کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے زیر اثر واہ کینٹ کے حساس علاقے سےبھی ایک شیعہ جوان نوازش عباس کو ریاستی اداروں نے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔ نوازش عباس کو گذشتہ شب قانون شکن اداروں نے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق نوازش عباس زمانہ طالب علمی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر اور راولپنڈی ڈویژن کے صدر کے عہدے پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھین: کراچی، تحریک آزادی القدس پاکستان کی جانب سے مرکزی القدس ریلی نمائش تا تبت سینٹر نکالی گئی

واضح رہے کہ پاکستان کی سرزمین پر جہاں ہزاروں شیعہ ڈاکٹرز ، انجینئرز، صحافی، تاجر ، اساتذہ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے ملک دشمن تکفیری وہابی دہشت گردوں کے ہاتھوں اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کیئےوہیں ، درجنوں شیعہ نوجوان ریاستی اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں کو بھی شکار ہیں ۔

ابھی حالیہ دنوں ہی 28 روز تک شیعہ لاپتہ عزاداروں کے اہل خانہ نےبانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے مزار پر پر امن انداز میں احتجاجی دھرنا دیا تھا اورریاست پاکستان سے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا تھا لیکن افسوس ان لاپتہ عزاداروں کی بازیابی تو ممکن نہ ہوئی البتہ مزید عزاداروں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔

6:24 صبح اپریل 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔