مادر وطن کے جانباز سپاہی ، سابق امامیہ اسکاؤٹ کیپٹن فہیم عباس شہید سپردخاک

06 مئی, 2021 19:04

شیعیت نیوز: جنوبی وزیرستان میں سعودی نواز ملک دشمن کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جانباز سپاہی اور سابق امامیہ اسکاوٹ کیپٹن فہیم عباس شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے ریسان ہنگومیں سپردخاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مادر وطن کی حغرافیائی سرحدوں کا دفاع کرتے ہوئے سرزمین پاک کے ایک اور بہادر سپوت، پاک فوج کے کیپٹن اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاوٹ کے سابق رضا کارفہیم عباس جنوبی وزیر ستان کے محاذ پر ملک دشمن طالبان دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوگئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: او آئی سی کے قیام کا مقصد القدس کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنا تھی لیکن آج او آئی سی خاموش بیٹھی ہے، شیریں مزاری

کیپٹن فہیم عباس شہید کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقےریسان ہنگو پہنچنے پر نماز جنازہ ادا کی گئی، نماز جنازہ شیعہ علماء کونسل صوبہ خیبرپختونخواہ کے صدر علامہ حمید حسین امامی کی زیر اقتداء ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران، سیاسی ومذہبی شخصیات نے شرکت کی ۔

کیپٹن فہیم عباس شہید کےجسد خاکی کو سلامی دی گئی اور مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے میں ہی سپرد لحد کیا گیا ۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی ۔

4:21 صبح اپریل 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔