اسرائیل کے ساتھ تعلقات، فلسطینی کاز کے ساتھ غداری ہے، تحریک جہاد اسلامی

06 مئی, 2021 13:28

شیعیت نیوز: ایران میں فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے نمائندے نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری اور قدس کے مسئلے کو نظر انداز کرنا فلسطینی عوام کے ساتھ غداری اور اسلام کے دشمنوں کی مدد کرنا ہے۔

ایران میں فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے نمائندے ناصر ابوشریف نے قم میں القدس کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرزندان اسلام کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے صہیونی منصوبے کے بارے میں ہوشیار ہونا چاہئے اور اس منصوبے کے خلاف بھرپور جدوجہد کرنی چاہئیے۔

ناصر ابوشریف نے کہا کہ دنیا میں انصاف کا دعویٰ کرنے والے کسی بھی طور فلسطین اور اسلامی زمینوں پر قبضہ کرنے اور قدس شریف کو یہودی بنانےکے معاملے کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔

جہاد اسلامی کے نمائندے نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین ایک نوآبادیاتی منصوبہ تھا جسے ابتدا میں برطانیہ اور دوسرے نوآبادیاتی ممالک نے شروع کیا تھا اور اس منصوبے کا مقصد کچھ مادی فوائد حاصل کرنے کیلئے اسلامی ممالک پر تسلط جمانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : خطے میں مزاحمت کا محور تیزی سے پھیل رہا ہے، بحرینی عالم دین شیخ عبداللہ

ناصر ابوشریف نے کہا کہ اسرائیل زوال پذیر ہے اور غاصب صہیونی حکومت کی شکست کا مطلب استعماری طاقتوں پر پوری امت اسلامی کی فتح ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ القدس کی دوسری بین الاقوامی ورچوئل کانفرنس 4 مئی کو شہر قم میں شروع ہوئی جس میں ایران ، فلسطین ، ملائیشیا ، ہندوستان ، افغانستان ، پاکستان ، فرانس ، ارجنٹائن ، عراق ، ترکی ، چلی ، متحدہ عرب امارات ، لبنان ، شام ، برطانیہ ، کینیڈا اور تیونس کی اہم 30 شخصیات تقریر کریں گے۔

دوسری جانب جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل زیاد نخالہ نے بھی اس اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ صیہونی دشمن کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ اسے بہرحال فلسطین کو ترک کرنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ عالمی یوم قدس ایک ایسا مقدس دن ہے جس کا ہمارے دین و مذہب سے تعلق ہے کیونکہ بیت المقدس اور مسجد الاقصی ان تین اہم مقامات میں سے ایک ہے جہاں وحی الہی کا نزول ہوتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقی دو مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ہیں۔

12:47 صبح اپریل 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔