جو بائیڈن کے ٹیلیفون سے سعودی عرب اور یو اے ای کے ایوانوں میں ہنگامہ

شیعیت نیوز: امریکی صدر جو بائیڈن کے ٹیلیفون سے ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زائد آج اچانک ریاض کے دورے پر جا رہے ہیں جس میں ایران اور گروہ 4+1 کے درمیان مذاکرات سمیت علاقے کے اہم مسائل پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے گفتگو کریں گے۔
امارات-71 ویب سائٹ کے مطابق ریاض کے ایک باخبر سفارتی ذرائع نے جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا کہ شیخ محمد بن زائد آج ریاض پہنچ رہے ہیں جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : یمن پر اپنی مرضی مسلط کرنےمیں امریکہ اور آل سعود ایک بار پھر خالی ہاتھ واپس
اس باخبر ذریعہ نے کہا کہ اس ملاقات میں دونوں فریق خلیج فارس کے حالات اور مسائل نیز یمن و شام سمیت مغربی ایشیا کے حالات اور ایران کے ایٹمی مذاکرات کے بارے میں جائزہ لیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ محمد بن سلمان اور شیخ محمد بن زائد کی اس ملاقات میں متعدد شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹراٹیجک تعلقات پر گفتگو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : دنیا کے مجاہدین ہمیں آئیڈیل کے طور پر دیکھتے ہیں، جنرل اسماعیل قاآنی
باخبر سفارتی ذرائع نے بتایا کہ دونوں فریق جنگ یمن کو رکوانے کے لئے سعودی عرب کی پہل اور اس کے بارے میں عالمی رویہ کا جائزہ لیں گے۔
ابو ظہبی کے شہزادے ایسی حالت میں ریاض کے دورے پر جا رہے ہیں کہ پانچ دن پہلے سعودی وزیر خارجہ نے ابو ظہبی کا دورہ کیا تھا اور ایک دن پہلے جو بائیڈن نے محمد بن زائد سے ٹیلیفون گفتگو کی تھی۔