شیخوپورہ سے گرفتار اسیرانِ عشقِ مولا علیؑ کچہری فیروز والا میں پیش کردیئے گئے
شیعیت نیوز: شیخوپورہ سے گرفتار اسیرانِ عشق علیؑ کچہری فیروز والا میں پیش کردیئے گئے ۔کل 21 رمضان2021ء کویوم علی علیہ السلام کے موقع پر مرکزی ماتمی جلوس امامیہ کالونی شیخوپورہ سے گرفتار ہونے والے عزاداران مظلوم کربلا کو کچہری فیروز والا میں عدلیہ میں پیش کیا کردیا گیا۔
ذرائع کےمطابق تمام عزاداروں کو ہتھکڑوں اور زنجیروں میں جکڑ کر عدالت میں پیش کیا گیا، عزاداروں کے چہروں پر تبسم نمایاں تھی ، کسی عزادار کے چہرے پر کوئی خوف یا ندامت کے آثاربلکل بھی نمایاں نہیں تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسیران ملت جعفریہ کی کچہری فیروز والا پیشی کے موقع پر شیعہ علماء کونسل تحصیل شرقپور شریف ضلع شیخوپورہ کے جنرل سیکریٹری سید ثاقب رضا ایڈوکیٹ بھی ان کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے عزاداران کی نمائندگی کی۔
واضح رہے کہ امامیہ کالونی شیخوپورہ میں جلوس یوم علیؑ پر پولیس نے دھاوا بول کر کنوینر شیعہ شہریان پاکستان علامہ وقار الحسنین نقوی کے ایک بیٹے سمیت متعدد عزاداروں کو گرفتار کرلیا تھا۔ جبکہ علامہ وقار الحسنین سمیت ان کے چاروں بیٹوں پر 7ATAکی دفعات لگا کر دہشت گردی کے مقدمات درج کرلئے تھے ۔







