مشرق وسطی

بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی الجزیرہ چینل پر برہمی

شیعیت نیوز: بحرین کی حکومت نے قطر کے الجزیرہ چینل پر الزام لگایا کہ وہ اس ملک کے خلاف مہم چلا رہی رہا ہے اور اعلان کیا ہے کہ اس مہم کا مقصد رائے عامہ کو بحرین کے خلاف اکسانا ہے اور اس کا الجزیرہ کے میڈیا استعمال کے لئے نعروں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

الخلیج آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی وزارت داخلہ نےقطر کے الجزیرہ چینل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس ملک کے خلاف مہم چلا رہا۔

یہ بھی پڑھیں : جلوس یوم علیؑ نکالنے کا جرم ، پنجاب پولیس نے ملتان میں یزیدیت کی تمام حدود پار کردیں

یاد رہے کہ یہ الزام اس وقت عائد کیا گیا ہے جب الجزیرہ نے بحرین میں قیدیوں اور انسانی حقوق کی صورتحال کی تحقیقات کے لئے یورپی پارلیمنٹ کےمتعدد ممبران کی میزبانی کی تھی۔

بحرین نے ایک بیان میں کہا کہ یہ مہم بحرین کے خلاف اشتعال انگیز تھی اور اس کا الجزیرہ کے میڈیا استعمال کے لئے لگائے جانے والے نعروں سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب پولیس اور انتظامیہ کا تعصب سر چڑھ کر بولنے لگا،لاہور میں یوم علیؑ کے تاریخی جلوس پر بھی مقدمہ درج

واضح رہے کہ یہ تناؤ ایک بار پھر پیدا ہو رہا ہے جب دوحہ اور منامہ نے 5 جنوری 2021 کو سعودی شہر العلای میں جی سی سی بحران اور دونوں ممالک کے مابین تنازعہ کو ختم کرتے ہوئے ایک معاہدہ پر دستخط کیے۔

قابل ذکر ہے کہ بحرینی جیلوں میں قیدیوں کی صورتحال نے کورونا وائرس اور دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کے بارے میں بہت سارے خدشات پیدا کردیئے ہیں، ایسی اطلاعات ہیں کہ قیدیوں کے حقوق پامال ہو رہے ہیں اور اس سلسلہ میں متعدد دستاویزات بھی موجو دہیں اور اس مسئلہ کو لے کر کئی بار قدیوں کے اہل خانہ نے حکومت کے خلاف مظاہرے بھی کیے ہیں تاہم بحرینی حکومت نے مستقل طور پر اس کی تردید کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button