وفاق المدارس شیعہ نے ضمنی امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا
شیعیت نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے ملک بھر کے دینی مدارس میں ضمنی امتحانات کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام ضمنی امتحانات 25 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔
ناظمِ امتحانات مولانا محمد تحسین کی طرف سے جاری امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق الثانویہ العامہ (میٹرک)، الثانویہ الخاصہ (ایف اے)، الشہادہ العالیہ (بی اے) اور الشہادہ العالمیہ (ایم اے) کے روزانہ دو پیپر ہوں گے۔ ہر پیپر تین گھنٹے کا ہوگا۔ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات 54 امتحانی مراکز میں امتحان دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : لال مسجد کے مولویوں کے جامع حفضہ کی معلمات اور طالبات کے ساتھ نا جائز تعلقات سے نا جائز بچے پیدا ہوئے، مفتی عبدالرحیم
تفسیر، حدیث، تاریخ، اخلاق، عقائد، فقہ، اصولِ فقہ، المنطق و ادب، صرف، نحو، عقائد، منطق، فلسفہ، البلاغہ، زبانی امتحان، تجوید و قرات، حفظِ قرآن، پیش نمازی، تحقیقی مقالہ اور زبانی امتحانات ہوں گے۔







