جلوس یوم علیؑ نکالنے کا جرم ، پنجاب پولیس نے ملتان میں یزیدیت کی تمام حدود پار کردیں

05 مئی, 2021 11:01

شیعیت نیوز: پنجاب پولیس نے یزیدیت کی انتہا کردی، ملتان میں بانیان مجالس، جلوس، منتظمین، علماء اور شرکائے جلوس کے خلاف 14مقدمات درج کر لیے گئے، 55 عزادار گرفتار۔

یوم علیؑ کے موقع پر شہر میں چھوٹے بڑے 12 ماتمی جلوس برآمد ہوئے، پنجاب حکومت کی ایماء پر ضلعی پولیس کی جانب سے تمام جلوسوں کے منتظمین، بانیان مجالس و جلوس، علمائے کرام اور جلوس میں شریک اہم شخصیات کے نام مقدمات میں شامل کیے گئے، ملتان میں 200 افراد پر نامزد جبکہ 300 سے زائد نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھکر، جلوس یوم علیؑ برآمد کرنے پر پنجاب پولیس کے عزاداروں کی گرفتاری کیلئے چھاپےجاری

نامزد افراد میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، مزین عباس چاون، اخلاق حیدر صدیقی، دائم رضا ہمدانی، اصغر عباس نقوی، مہر سخاوت علی، زوار حسین، اقبال حسین، نیاز کربلا، الفت رضا، حشمت رضا بہلول اور دیگر شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سے گزشتہ رات سے سوتری وٹ، سورج میانی اور محلہ جھک سے گرفتاریاں کی گئی ہیں، سوتری وٹ سے چالیس سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ان ایف آئی آرز کا حکم پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ہوا ہے۔

3:57 شام جون 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔