یمن

مآرب میں منصور ہادی کے عناصر کو شکست، 125 جنگجو ہلاک و زخمی

شیعیت نیوز: خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ مآرب میں منصور ہادی کی مستعفی حکومت کے عناصر کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور اس کے 125 آلہ کار ہلاک و زخمی ہو گئے۔

عرب روزنامے الاخبار کے مطابق جارح سعودی-اماراتی فوجی اتحاد کے وسیع ہوائی کور کے باوجود، کہ جس کے دوران گذشتہ جمعے کے روز ہی مآرب کے مختلف مقامات پر 100 سے زائد ہوائی حملے کئے گئے ہیں؛ منصور ہادی کے جنگجو شہر کے مشرق میں واقع ’’حملہ الدحلہ‘‘ نامی علاقے پر قبضہ جمانے میں بھی ناکام رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے ’’الطلعہ الحمراء‘‘ پر اپنا کنٹرول بحال کرنے کے بعد اب شہر مآرب کے شمال مغرب کی جانب پیشقدمی جاری رکھی ہوئی ہے جس کے دوران انہوں نے جارح فورسز کی جانب سے ہونے والے تازہ حملوں کو شدت کے ساتھ پسپا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم سو سال بھی لڑتے رہیں انصاراللہ کو شکست نہیں دے سکتے،متحدہ عرب امارات کا اعتراف

الاخبار کا لکھنا ہے کہ جارح قوتوں کے متعدد حملے پسپا کرنے کے بعد انصاراللہ فورسز نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر مآرب کے شمال مشرق میں واقع ’’المیل‘‘ نامی علاقے تک پیشقدمی کر کے ’’الطلعہ الحمراء‘‘ کے مشرق میں واقع القباقیب اور الحنافیر نامی علاقوں پر قابض جنگجوؤں کے خلاف ایک بڑا حملہ کیا ہے جس میں جارح فورسز کے کم از کم 125 جنگجو مارے گئے ہیں۔

عرب اخبار نے شہر مآرب کے قبائلی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے منصور ہادی فورسز کو، یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے گذشتہ بدھ کے روز آزاد کروائے گئے علاقوں کو دوبارہ اپنے کنٹرول میں لانے کا ٹاسک سونپا گیا تھا جس کے بعد منصور ہادی کے جنگجوؤں کی جانب سے شہر کے مغربی و شمال مغربی علاقوں کی طرف سے ایک وسیع حملہ شروع کیا گیا جسے یمنی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے متعدد نئے علاقوں پر بھی اپنا کنٹرول بحال کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ریاض کے ساتھ وابستہ جارح قوتوں کو شدید حزیمت کا منہ دیکھنا پڑا ہے جس کے دوران فوجی قیادت سمیت اُن کے کم از کم 125 جنگجو ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button