فلسطینیوں کی استقامتی کارروائیاں دہرائے جانے کا خوف، صیہونیوں کی نیند حرام

04 مئی, 2021 10:28

شیعیت نیوز: صیہونی فوج نے غرب اردن میں فلسطینیوں کی استقامتی کارروائیاں دہرائے جانے کے خوف سے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حلقوں کو یہ خوف لاحق ہے کہ زعترہ چیک پوسٹ پر ہونے والی کارروائی فلسطینی استقامتی فورسس کی آخری کارروائی نہیں ہوگی بلکہ اسے دہرایا بھی جا سکتا ہے اور اسی بنا پر اس غاصب حکومت نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھا دی ہے ۔

اتوار کو زعترہ چیک پوسٹ پر فلسطینیوں کی جانب سے کی جانے والی کارروائی میں تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے تھے جن میں دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں امریکہ کے بلد ایئربیس پر راکٹوں کی بارش

دوسری جانب فلسطینی وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں نے اپریل 2021ء کے دوران مسجد ابراہیمی کی 20 بار بے حرمتی کی گئی۔

وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس میں اپریل کے دوران یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج کے حملوں اور اشتعال انگیز کارروائیوں میں اضافہ ہوا۔ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے باب العامود کے باہر فلسطینی نمازیوں اور روزہ داروں کو کئی بار تشدد کا نشانہ بنایا۔

دوسری طرف قبلہ اول کی جگہ مذعومہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے لیے سرگرم انتہا پسند گروپوں‌ نے مسجد کی بے حرمتی کرتے ہوئے وہاں‌پر شراب اور ناچ گانے کی بھی محفلیں‌منعقد کیں۔ فلسطینی روزہ داروں کو مسجد میں افطاری کا سامان لانے کی بھی اجازت نہیں دی گئی جب کہ یہودی آباد کاروں کو دن رات پارٹیاں منعقد کرنے کے لیے انہیں ہرقسم کی سہولت فراہم کی گئی۔

مارچ کے مہینے میں اسرائیلی حکام کی طرف سے مسجد ابراہیمی اور مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کی نمازوں پر پابندیاں عائد کی گئیں اور فلسطینیوں کو مساجد میں داخل ہونے سے روکا گیا۔

الخلیل شہر میں اسرائیلی حکام نے مشرقی یطا میں اسلامی قبرستان کی توسیع سے روک دیا۔ اپریل کے دوران مسجد ابراہیمی میں اذان دینے اور نماز ادا کرنے پر 44 بار پابندی عائد کی گئی جب کہ مسجد ابراہیمی کی 20 بار بے حرمتی کی گئی۔

4:35 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top