نشتر پارک سے یوم علیؑ کا مرکزی جلوس برآمد ہوگیا
شیعیت نیوز: کراچی نشتر پارک سے یوم علیؑ کامرکزی جلوس عزا برآمد ہوگیا۔
نشتر پارک کراچی میں یوم علیؑ کا مرکزی جلوس عزابرآمد ہوگیا جو مقررہ راستوں سے ہوتا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں پنجاب پولیس ابن ملجم کی پیروکار بن گئی، لاہور میں جلوس یوم علیؑ پر دھاوا بول دیا
جلوس میں مومنین ، ماتمی انجمنوں اور نوحہ خوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے تاہم کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا جارہا ہےاورعزاداروں میں ماسک تقسیم کیے جارہے ہیں۔







