کراچی، نشتر پارک میں مرکزی مجلس یوم علیؑ کا آغاز ہوگیا

04 مئی, 2021 01:20

شیعیت نیوز: کراچی نشتر پارک میں یوم علیؑ کی مرکزی مجلس کا آغاز ہوگیا۔ بعد مجلس جلوس عزا برآمد ہوگا۔

نشتر پارک کراچی میں یوم علیؑ کی مرکزی مجلس عزا کا آغاز ہوگیا، مجلس سے خطاب علامہ شہنشاہ حسین نقوی فرمائیں گے۔مجلس میں مومنین کی بڑی تعداد موجودہے۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب پولیس ابن ملجم کی پیروکار بن گئی، لاہور میں جلوس یوم علیؑ پر دھاوا بول دیا

مجلس میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ،شرکاء مجلس کے لیےسماجی فاصلے سے بیٹھنے کے نشانات لگائے گئے ہیں جبکہ عزاداروں کو ماسک بھی فراہم کیے جارہے ہیں۔

مجلس کے اختتام پریوم علیؑ کا مرکزی جلوس عزا برآمد ہوگا جو مقررہ راستوں سے ہوتا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

9:04 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top