اہم ترین خبریںپاکستان

شہید واہ ولایت، عدیل عباس زیدی کو ہم سے بچھڑے 7 برس بیت گئے

عدیل عباس زیدی کو اس وقت شہید کیاگیا جب وہ حالت روزہ میں لیاقت آباد میں اپنے گھر ہی کہ نزدیک موجود اپنی دکان پر حصول روزگار میں مصروف تھے ۔

شیعیت نیوز: شہید راہ ولایت ،شہید عدیل عباس زیدی کو بچھڑے 7 برس بیت گئے ۔ شہید عدیل عباس 16 رمضان المبارک 2014 کو لیاقت آباد میں سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ/ لشکر جھنگوی کے مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے ملک دشمن دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے عدیل عباس زیدی کی آج ساتویں برسی منائی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:27 روز سے دھرنے میں بیٹھی سید زادیوں کے چہرے جھلس گئے لیکن بے حس حکمرانوں کو احساس تک نہیں ، علامہ احمد اقبال رضوی

عدیل عباس زیدی کو اس وقت شہید کیاگیا جب وہ حالت روزہ میں لیاقت آباد میں اپنے گھر ہی کہ نزدیک موجود اپنی دکان پر حصول روزگار میں مصروف تھے ۔

شہید عدیل انتہائی دیندار، ملنسار،قومی درد رکھنے والے فعال تنظیمی شخص تھے، وہ زمانہ طالب علمی میں آئی ایس او سے بھی وابستہ رہے ، عدیل عباس زیدی کو اس زمانے میں شہید کیا گیا جب شہر قائد میں سعودی نواز تکفیری وہابی دہشت گرد بے لگام تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button