رہنما ایس یو سی علامہ سبطین سبزواری کا یکساں نصاب کے نام پر اسلامی شناخت کا خاتمہ قبول کرنے سے انکار

29 اپریل, 2021 11:09

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے واضح کیا ہے کہ یکساں نصاب کے نام پر پاکستانی معاشرے کی اسلامی شناخت کو ختم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکمران رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور اہل بیت اطہار سے عشق کو ختم کرنے کی سازش سے باز رہیں، اسلامی تہوار اور سرور کائنات (ص) اور اہلبیتؑ سے منسوب ایام مقدسہ عید میلاد النبی، محرم الحرام، صفر، شب معراج، شب برات اور دیگر تہوار اسلامی معاشرے کا حصہ ہیں۔ انہیں اردو ادب سے نکالنا خطرناک ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: شام وعراق میں حرم ِ اہل بیت ؑ کا دفاع جرم ،افغانستان جاکر لڑنا جائز، پاکستان کی اہم مذہبی جماعت کا رہنما افغانستان میں ہلاک

انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات، اسلامی ثقافت، بنیادی عقائد توحید، نبوت، عدل، امامت اور قیامت آئندہ نسلوں تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ شعیب سڈل کمیشن رپورٹ پر تشویش اور عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے واضح کیا کہ قرآن و سنت کی تشریح ہر مکتبہ فکر کے نزدیک مسلمہ ہے، اسلامی مشترکات کو یکساں نصاب میں شامل کیا جائے، یکساں نصاب پر کسی ایک مسلک نظریہ بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔ یک مسلکی نصاب تعلیم نہ بنایا جائے۔

8:18 شام مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔