اہم ترین خبریںپاکستان

ریاست ہے یا جنگل ؟؟؟ڈیرہ اسماعیل خان سےایک اور شیعہ صحافی جبری طور پر لاپتہ

تیسری جانب بے حس وبےرحم ریاستی ادارے مسلسل شیعہ نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں میں مصروف ہیں اور ثقلین حیدر کا اغواء بھی اسی ظالمانہ روش کا سلسلہ ہے ۔

شیعیت نیوز: قانون شکن اداروں نے اس ملک کو جنگل بنا دیا ہے، ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والا ایک اور شیعہ صحافی جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا ہے ۔سکیورٹی اداروں کی وردیوں میں ملبوس اور گاڑیوں میں سواراہلکاروں نے ثقلین حیدر نامی شیعہ صحافی کو اس کی دکان سے اٹھا کر اغواء کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ثقلین حیدرولد حمید اللہ کو 13 اپریل 2021 کو ڈیرہ اسماعیل خان سے بے جرم وخطا جبری طور پر گمشدہ کردیا گیا ہے ، ثقلین حیدر ایک بین الاقوامی خبررساں ادارے سے وابستہ ہے اور علاقے میں ایک دکان بھی چلاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محبِ ولاء شہید امجد صابری قوال کو بچھڑے 5 برس بیت گئے، خون ناحق کا انصاف نہ ہوسکا

واضح رہے کہ ایک جانب ملک بھر سے درجنوں شیعہ عزادار جبری طور پر لاپتہ ہیں، دوسری جانب ایک لاپتہ عزاداروں کی مائیں، بہنیں، بیٹیاںاور بوڑھے والدین اور معصوم بچےکئی کئی سالوں سے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئےاحتجاج کرنےپر مجبور ہیں اور گذشتہ 25 روز سے مزار قائد پر دھرنا دیکر بھی بیٹھے ہوئے ہیں۔

تیسری جانب بے حس وبےرحم ریاستی ادارے مسلسل شیعہ نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں میں مصروف ہیں اور ثقلین حیدر کا اغواء بھی اسی ظالمانہ روش کا سلسلہ ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button